Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ इनकार करने वालो! आज उज़्र पेश न करो। तुम्हें बदले में वही तो दिया जा रहा है जो कुछ तुम करते रहे हो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگو جنہوں نے کفرکیا!آج معذرت نہ کرویقیناتم اُسی کا بدلہ دیئے جاؤ گے جوتم عمل کرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے لوگو جنہوں نے کفر کیا! آج عذر نہ پیش کرو ۔ تم وہی بدلے میں پارہے ہو جو تم کرتے رہے ہو ۔

By Hussain Najfi

اے کافر لوگو! آج تم عذر و معذرت نہ کرو تمہیں اسی کا بدلہ دیا جا رہا ہے جو تم کیا کرتے تھے ۔

By Moudoodi

﴿اس وقت کہا جائے گا کہ﴾ اے کافرو ، آج معذرتیں پیش نہ کرو ، تمہیں تو ویسا ہی بدلہ دیا جارہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے18 ۔ ؏١

By Mufti Naeem

اے کافرو! آج عذر معذرت نہ کرو تمہیں تو ان ہی اعمال کا بدلہ دیا جارہا ہے جو تم کرتے تھے

By Mufti Taqi Usmani

اے کفر اختیار کرنے والو ! آج معذرتیں پیش مت کرو ، تمہیں انہی اعمال کا بدلہ دیا جارہا ہے جو تم کیا کرتے تھے ۔

By Noor ul Amin

( اس دن اللہ کافروں سے فرمائے گا ) اے کافرو!آج بہانے مت بنائوتمہیں ویسابدلہ دیاجائے گاجیسے تم عمل کرتے رہے

By Kanzul Eman

اے کافرو! آج بہانے نہ بناؤ ( ف۲۱ ) تمہیں وہی بدلہ ملے گا جو تم کرتے تھے ،

By Tahir ul Qadri

اے کافرو! آج کے دن کوئی عذر پیش نہ کرو ، بس تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو کرتے رہے تھے