ऐ ईमान लाने वालो! अपने आप को और अपने घर वालों को उस आग से बचाओ जिस का ईंधन मनुष्य और पत्थर होंगे, जिस पर कठोर स्वभाव के ऐसे बलशाली फ़रिश्ते नियुक्त होंगे जो अल्लाह की अवज्ञा उस में नहीं करेंगे जो आदेश भी वह उन्हें देगा, और वे वही करेंगे जिस का उन्हें आदेश दिया जाएगा
اے لوگوجوایمان لائے ہو! اپنے آپ کواور اپنے گھروالوں کو آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں جس پر تندمزاج سخت گیر فرشتے مقرر ہیں،جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کرتے،اور اُنہیں جوحکم دیاجاتاہے وہی کرتے ہیں۔
اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو اس آگ سے بچاؤ ، جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے ۔ جس پر درشت مزاج اور سخت گیر ملائکہ مامور ہوں گے ۔ اللہ ان کو جو حکم دے گا ، اس کی تعمیل میں وہ اس کی نافرمانی نہیں کریں گے اور وہ وہی کریں گے جس کا ان کو حکم ملے گا ۔
اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آتشِ دوزخ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے اس پر ایسے فرشتے مقرر ہیں جو تُندخو اور درشت مزا ج ہیں انہیں جس بات کا حکم دیا گیا ہے وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہ وہی کام کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا گیا ہے ۔
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، بچآؤ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے16 ، جس پر نہایت تند خو اور سخت گیر فرشتے مقرر ہوں گے جو کبھی اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم انہیں دیا جاتا ہے اسے بجا لاتے ہیں 17
اے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں ، اس کے اوپر ایسے فرشتے مقرر ہوں گے جو انتاہئی سخت کلام اور بڑے طاقت وقوت والے ہیں ، اللہ ( تعالیٰ ) جو حکم انہیں دیتے ہیں وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کرتے ہیں جس کا حکم دیا جاتا ہے
اے ایمان والو ! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے ( ٧ ) اس پر سخت کڑے مزاج کے فرشتے مقرر ہیں جو اللہ کے کسی حکم میں اس کی نافرمانی نہیں کرتے ، اور وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے ۔
اے ایمان والو! اپنے آپ کو اپنے اہل وعیال کو اس آگ سے بچائو جن کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ، اس ( آگ ) پرسخت دل اور بے رحم فرشتے مقرر ہیں ، اللہ انہیں جو حکم دے وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کچھ کرتے ہیںجو انہیں حکم دیا جاتا ہے
اے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ ( ف۱٦ ) جس کے ایندھن آدمی ( ف۱۷ ) اور پتھر ہیں ( ف۱۸ ) اس پر سخت کرّے ( طاقتور ) فرشتے مقرر ہیں ( ف۱۹ ) جو اللہ کا حکم نہیں ٹالتے اور جو انہیں حکم ہو وہی کرتے ہیں ( ف۲۰ )
اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں ، جس پر سخت مزاج طاقتور فرشتے ( مقرر ) ہیں جو کسی بھی امر میں جس کا وہ انہیں حکم دیتا ہے اﷲ کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کام انجام دیتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے