इस की बहुत सम्भावना है कि यदि वह तुम्हें तलाक़ दे दे तो उस का रब तुम्हारे बदले में तुम से अच्छी पत्ऩियाँ उसे प्रदान करे - मुस्लिम, ईमान वाली, आज्ञाकारिणी, तौबा करने वाली, इबादत करने वाली, (अल्लाह के मार्ग में) सफ़र करने वाली, विवाहिता और कुँवारियाँ भी
اگروہ تمہیں طلاق دے دے تو قریب ہے کہ اُس کا رب تمہارے بدلے انہیں تم سے بہتربیویاں دے دے گا جو اسلام والیاں،ایمان والیاں، اطاعت کرنے والیاں،توبہ کرنے والیاں،عبادت کرنے والیاں،روزہ دار،بیوہ اور کنواریاں ہوں ۔
بہت ممکن ہے کہ وہ تمہیں طلاق دے چھوڑے تو اس کا پروردگار تمہارے بدلے میں تم سے بہتر بیویاں اس کو دے دے – اطاعت شعار ، مؤمنہ ، فرمانبردار ، توبہ کرنے والیاں ، عبادت گذار ، ریاض کرنے والیاں ، شوہر آشنا اور کنواریاں!
اگر پیغمبر ( ص ) تمہیں طلاق دے دیں تو بہت جلد اللہ ان کو تمہارے بدلے تم سے اچھی بیویاں دے دے گا جو ( پکی و سچی ) مسلمان ہونگی اور باایمان ، اطاعت گزار اور فرمانبردار ، توبہ کرنے والیاں عبادت گزار ، روزہ دار اور شوہر دیدہ اور ابکار ( کنواریاں ) ۔
بعید نہیں کہ اگر نبی تم سب بیویوں کو طلاق دے دے تو اللہ اسے ایسی بیویاں تمہارے بدلے میں عطا فرما دے جو تم سے بہتر ہوں10 ، سچی مسلمان ، باایمان11 ، اطاعت گزار12 ، توبہ گزار13 ، عبادت گزار14 ، اور روزہ دار15 ، خواہ شوہر دیدہ ہوں یا باکرہ ۔
اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں تو عنقریب ہی ان کا رب انہیں تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عطا فرمادیں گے ( جو ) پکی مسلمان ، ایمان والی ، فرماں برداری کرنے والی ، توبہ کرنے والی ، عبادت کرنے والی ، روزے رکھنے والی ، ( ہجرت کرنے والی ) ، بیوہ اور کنواری ہوں گی
اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں تو ان کے پروردگار کو اس بات میں دیر نہیں لگے گی کہ وہ ان کو ( تمہارے ) بدلے میں ایسی بیویاں عطا فرما دے جو تم سب سے بہتر ہوں ، مسلمان ، ایمان والی ، طاعت شعار ، توبہ کرنے والی ، عبادت گذار اور روزہ دار ہوں ، چاہے پہلے ان کے شوہر رہے ہوں ، یا کنواری ہوں ۔
اگرنبی تمہیں طلاق دے دیں تو امید ہے کہ ان کارب ( تمہارے بدلے ) انہیں تم سے زیادہ اچھی بیویاں دے دے ، جومسلمان ، مومن ، اطاعت گزار ، توبہ کرنے والیاں ، عبادت گزار ، اور روزہ دارہوں شادی شدہ ہوں یاکنواریاں ہوں
ان کا رب قریب ہے اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں کہ انہیں تم سے بہتر بیبیاں بدل دے اطاعت والیاں ایمان والیاں ادب والیاں ( ف۱۳ ) توبہ والیاں بندگی والیاں ( ف۱٤ ) روزہ داریں بیاہیاں اور کنواریاں ( ف۱۵ )
اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں تو عجب نہیں کہ اُن کا رب انہیں تم سے بہتر ازواج بدلہ میں عطا فرما دے ( جو ) فرمانبردار ، ایماندار ، اطاعت گزار ، توبہ شعار ، عبادت گزار ، روزہ دار ، ( بعض ) شوہر دیدہ اور ( بعض ) کنواریاں ہوں گی