या तुम उस से निश्चिन्त हो जो आकाश में है कि वह तुम पर पथराव करने वाली वायु भेज दे? फिर तुम जान लोगे कि मेरी चेतावनी कैसी होती है
کیاتم اس سے بے خوف ہوگئے ہوجو آسمان میں ہے کہ تم پرپتھراؤوالی آندھی بھیج دے؟پھرجلد ہی تم جان لوگے کہ کیساہے میرا ڈرانا؟
کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے ، نچنت ہوگئے کہ وہ تم پر پتھر برسانے والی ہوا مسلط کردے تو تم جان لو گے کہ میرا انذار کیسا ہوا؟
کیا تم اس بات سے بےخوف ہو گئے ہو کہ آسمان والا تم پر پتھر بر سانے والی ہوا بھیج دے پھر تمہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا ہوتا ہے؟
کیا تم اس سے بے خوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے تم پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیج دے26؟ پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ میری تنبیہ کیسی ہوتی ہے27 ۔
کیا تم اس ذات سے جو آسمان میں ہے ، اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ وہ تم پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیج دے ، پس تم جان لو کہ میرا ڈرانا کیسا ہے؟ / میرے ڈراوے کا انجام کیسا ہوا
یا کیا تم آسمان والے کی اس بات سے بے خوف ہو بیٹھے ہو کہ وہ تم پر پتھروں کی بارش برسادے؟ پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ میرا ڈرانا کیسا تھا؟
یااس سے بے خوف ہو گئے ہوجوآسمانوں میں ہے کہ وہ تم پر پتھرائو کرنے والی ہوابھیج دے ، پھر فوراً تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ میراڈرانا کیسا ہے
یا تم نڈر ہوگئے اس سے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تم پر پتھراؤ بھیجے ( ف۲۸ ) تو اب جانو گے ( ف۲۹ ) کیسا تھا میرا ڈرانا ،
کیا تم آسمان والے ( رب ) سے بے خوف ہو گئے ہو کہ وہ تم پر پتھر برسانے والی ہوا بھیج دے؟ سو تم عنقریب جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے