कहो, "क्या तुम ने यह भी सोचा कि यदि अल्लाह मुझे और उन्हें भी, जो मेरे साथ हैं, विनष्ट ही कर दे या वह हम पर दया करे, आख़िर इनकार करने वालों को दुखद यातना से कौन पनाह देगा?"
کیاتم نے دیکھاکہ اگر اﷲ تعالیٰ مجھے اوران کوہلاک کر دے جومیرے ساتھ ہیں یاوہ ہم پررحم فرمائے تو کافروں کودردناک عذاب سے کون پناہ دے گا؟
ان سے پوچھو: بتاؤ ، اگر اللہ مجھ کو اور ان لوگوں کو جو میرے ساتھ ہیں ، ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے تو کافروں کو ایک دردناک عذاب سے کون پناہ دے گا؟
آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ کیا تم نے غور کیا ہے اگر ( تمہاری خواہش کے مطابق ) خدا مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ( ہماری خواہش کے مطابق ) ہم پر رحم فرمائے ( بہرحال ) کافروں کو دردناک عذاب سے کون پناہ دے گا؟
ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اللہ خواہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ہم پر رحم کرے ، کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچا لے 38 گا ؟
آپ ﷺ فرمادیجیے ( اے کفار ) مجھے یہ تو بتاؤ اگر اللہ ( تعالیٰ ) مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے ( بہرحال ) پس کافروں کو دردناک عذاب سے کون پناہ دے گا؟
۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو کہ : ذرا یہ بتلاؤ کہ چاہے اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرما دے ، ( دونوں صورتوں میں ) کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا؟ ( ٧ )
آپ ان سے کہہ دیجئے’’بھلادیکھوخواہ اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یاہم پر رحم فرمادے ، کافروں کو دردناک عذاب سے کون پناہ دے گا
تم فرماؤ ( ف۵۳ ) بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو ( ف۵٤ ) ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے ( ف۵۵ ) تو وہ کونسا ہے جو کافروں کو دکھ کے عذاب سے بچالے گا ( ف۵٦ )
فرما دیجئے: بھلا یہ بتاؤ اگر اللہ مجھے موت سے ہم کنار کر دے ( جیسے تم خواہش کرتے ہو ) اور جو میرے ساتھ ہیں ( ان کو بھی ) ، یا ہم پر رحم فرمائے ( یعنی ہماری موت کو مؤخر کر دے ) تو ( ان دونوں صورتوں میں ) کون ہے جو کافروں کو دردناک عذاب سے پناہ دے گا