जिन लोगों ने अपने रब के साथ कुफ़्र किया उन के लिए जहन्नम की यातना है और वह बहुत ही बुरा ठिकाना है
اورجن لوگوں نے اپنے رب کے ساتھ کفرکیاہے،اُن کے لیے جہنم کاعذاب ہے اور وہ بہت بُرا ٹھکانہ ہے
اور جنہوں نے اپنے رب کا کفر کیا ، ان کیلئے جہنم کا عذاب ہے اور وہ کیا ہی بُرا ٹھکانا ہے ۔
اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا کفر ( انکار ) کیا ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے ۔
جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر12 کیا ہے ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے ۔
اور ان لوگوں کے لیے ، جنہوں نے اپنے رب کا انکار کیا ، جہنم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے
اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے کفر کا معاملہ کیا ہے ، ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے ، اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے ۔
اور جن لوگوں نے اپنے رب کا انکار کیا ، ان کے لئے جہنم کاعذاب ہے اور وہ براٹھکانہ ہے
اور جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ( ف۱٤ ) ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے ، اور کیا ہی برا انجام ،
اور ایسے لوگوں کے لئے جنہوں نے اپنے رب کا اِنکار کیا دوزخ کا عذاب ہے ، اور وہ کیا ہی برا ٹھکانا ہے