वे कहेंगे, "क्यों नहीं, अवश्य हमारे पास आया था, किन्तु हम ने झुठला दिया और कहा कि अल्लाह ने कुछ भी नहीं अवतरित किया। तुम तो बस एक बड़ी गुमराही में पड़े हुए हो।"
وہ کہیں گے : کیوں نہیں ؟ہمارے پاس خبردار کرنے والا آیا تو ہم نے جھٹلا دیا اور ہم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی چیز نازل نہیں کی تم ایک بڑی گمراہی میں ہو۔
وہ جواب دیں گے کہ ایک خبردار کرنے والا آیا تو سہی ، لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہہ دیا کہ اللہ نے کوئی چیز نہیں اتاری ، تم لوگ بس ایک بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو!
وہ کہیں گے ہاں بےشک ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تھا مگر ہم نے ( اسے ) جھٹلایا اور کہا کہ اللہ نے کوئی بھی چیز نازل نہیں کی تم بڑی گمراہی میں مبتلا ہو ۔
” وہ جواب دیں گے ” ہاں ، خبردار کرنے والا ہمارے پاس آیا تھا ، مگر ہم نے اسے جھٹلا دیا اور کہا اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے ، تم بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو15 ۔
وہ کہیں گے: کیوں نہیں ، تحقیق ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تھا ، پس ہم نے ( اسے ) جھٹلایا اور کہا: اللہ ( تعالیٰ ) نے کوئی چیز سرے سے نازل ہی نہیں کی ہے ، تم لوگ تو بس بڑی گمراہی میں ( پڑے ہوئے ) ہو
وہ کہیں گے کہ ہاں بیشک ہمارے پاس خبردار کرنے والا آیا تھا ، مگر ہم نے ( اسے ) جھٹلا دیا ، اور کہا کہ : اللہ نے کچھ نازل نہیں کیا ، تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ تم بڑی بھاری گمراہی میں پڑے ہوئے ہو ۔
وہ کہیں گے’’کیوں نہیں ڈرانے والاہمارے پاس آیاتو تھامگرہم نے اسے جھٹلادیا‘‘ اور کہا’’اللہ نے توکچھ بھی نہیں اتاراالبتہ تم بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو‘‘
کہیں گے کیوں نہیں بیشک ہمارے پاس ڈر سنانے والے تشریف لائے ( ف۱۷ ) پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا اللہ نے کچھ نہیں اتارا ، تم تو نہیں مگر بڑی گمراہی میں ،
وہ کہیں گے: کیوں نہیں! بے شک ہمارے پاس ڈر سنانے والا آیا تھا تو ہم نے جھٹلا دیا اور ہم نے کہا کہ اللہ نے کوئی چیز نازل نہیں کی ، تم تو محض بڑی گمراہی میں ( پڑے ہوئے ) ہو