Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने तुमको पैदा किया फिर हमने तुम्हारी सूरतें बनाईं फिर फ़रिश्तों से कहा कि आदम को सज्दा करो पस उन्होंने सज्दा किया मगर इबलीस सज्दा करने वालों में शामिल न हुआ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور بلاشبہ یقیناہم ہی نے تمہیں پیدا کیا ہے پھرہم نے تمہاری صورت بنائی ہے پھرہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کوسجدہ کرو توسوائے ابلیس کے اُن سب نے سجدہ کیاوہ سجدہ کرنے والوں میں نہ ہوا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تمہارا خاکہ بنایا ، پھر تمہاری صورت گری کی ، پھر فرشتوں کو فرمایا کہ آدم کو سجدہ کرو ۔ تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے ۔ وہ سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا ۔

By Hussain Najfi

بے شک ہم نے تمہاری تخلیق کا آغاز کیا اور پھر تمہاری صورت گری کی اس کے بعد فرشتوں سے کہا کہ آدم ( ع ) کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤ چنانچہ سب نے سجدہ کیا سوا ابلیس کے کہ وہ سجدہ کرنے والوں میں سے نہ تھا ۔

By Moudoodi

ہم نے تمہاری تخلیق کی ابتدا کی ، پھر تمہاری صورت بنائی ، پھر فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کرو ، 10 اس پر سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا ۔

By Mufti Naeem

اور یقینا ہم ( ہی ) نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہاری صورتیں بنائیں پھر ہم نے فرشتوں سے آدم ( علیہ السلام ) کو سجدہ کرنے کیلئے کہا سو سوائے ابلیس کے سب نے سجدہ کیا ، وہ سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے تمہیں پیدا کیا ، پھر تمہاری صورت بنائی ، پھر فرشتوں سے کہا کہ : آدم کو سجدہ کرو ۔ چنانچہ سب نے سجدہ کیا ، سوائے ابلیس کے ۔ وہ سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا ۔ ( ٣ )

By Noor ul Amin

ہم نے تمہیں پیدا کیا پھرتمہاری صورت بنائی پھرہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا وہ سجدہ کرنے والوں میں ( شامل ) نہ تھا

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہارے نقشے بنائے پھر ہم نے ملائکہ سے فرمایا کہ آدم کو سجدہ کرو ، تو وہ سب سجدے میں گرے مگر ابلیس ، یہ سجدہ کرنے والوں میں نہ ہوا ،

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے تمہیں ( یعنی تمہاری اصل کو ) پیدا کیا پھر تمہاری صورت گری کی ( یعنی تمہاری زندگی کی کیمیائی اور حیاتیاتی ابتداء و ارتقاء کے مراحل کو آدم ( علیہ السلام ) کے وجود کی تشکیل تک مکمل کیا ) ، پھر ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم ( علیہ السلام ) کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے ۔ وہ سجدہ کرنے والوں میں سے نہ ہوا