कितनी बुरी मिसाल है उन लोगों की जिन्होंने हमारी आयतों को झुठलाया और जो जानों पर ज़ुल्म करते हैं।
بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایااوراپنی جانوں پر وہ ظلم کیا کرتے تھے۔
کیا ہی بُری تمثیل ہے اس قوم کی جس نے ہماری آیات کی تکذیب کی اور خود اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتی رہی ۔
کیا بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا ۔ اور جو خود اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے ۔
بڑی ہی بری مثال ہے ایسے لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ، اور وہ آپ اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے ہیں ۔
۔ ( نہایت ) بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور وہ اپنی ( ہی ) جانوں پر ظلم کرنے والے تھے
کتنی بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ، اور جو اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ہیں ۔
ایسے لوگوں کی مثال بہت بری ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایااور خوداپنے آپ ہی پر ظلم کر تے رہے
کیا بری کہاوت ہے ان کی جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں اور اپنی ہی جان کا برا کرتے تھے ،
مثال کے لحاظ سے وہ قوم بہت ہی بری ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ( درحقیقت ) وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے