Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या उन लोगों ने ग़ौर नहीं किया कि उनके साथी को कोई पागलपन नहीं है, वह तो एक साफ़ डराने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیابھلاانہوں نے کبھی غورنہیں کیاکہ ان کے ساتھی (پیغمبر)میں کوئی جنون نہیں ہے۔وہ توبس صاف صاف ڈرانے والے کے سواکچھ نہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ ان کے ساتھی کو کوئی جنون نہیں ہے ۔ وہ تو بس ایک کھلا ہوا ہوشیار کرنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے اتنا بھی نہیں سوچا کہ ان کے ساتھی ( پیغمبر اسلام ( ص ) ) میں ذرا بھی جنون نہیں ہے ۔ وہ تو بس کھلم کھلا ( خدا کے عذاب سے ) ڈرانے والا ہے ۔

By Moudoodi

اور کیا ان لوگوں نے کبھی سوچا نہیں؟ ان کے رفیق پر جنون کا کوئی اثر نہیں ہے ۔ وہ تو ایک خبردار ہے جو ﴿برا انجام سامنے آنے سے پہلے﴾ صاف صاف متنبہ کر رہا ہے ۔

By Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے غور نہیں کیا کہ ان کا جس سے واسطہ ہے ان پر جنوں کا کوئی اثر نہیں وہ تو صرف واضح طور پر ڈرانے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ان لوگوں نے سوچا نہیں کہ یہ صاحب جن سے ان کا سابقہ ہے ( یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ان میں جنون کا کوئی شائبہ نہیں ہے ۔ وہ اور کچھ نہیں ، بلکہ صاف صاف طریقے سے لوگوں کو متنبہ کرنے والے ہیں ۔ ( ٩٥ )

By Noor ul Amin

کیا انہوں نے نہیں سوچاکہ ان کے ساتھی ( محمد ) کو کوئی جنون نہیں وہ تومحض ایک کھلم کھلا ڈرانے والے ہیں

By Kanzul Eman

کیا سوچتے نہیں کہ ان کے صاحب کو جنوں سے کچھ علاقہ نہیں ، وہ تو صاف ڈر سنانے والے ہیں ( ف۳۵۹ )

By Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ انہیں ( اپنی ) صحبت کے شرف سے نوازنے والے ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو جنون سے کوئی علاقہ نہیں ، وہ تو ( نافرمانوں کو ) صرف واضح ڈر سنانے والے ہیں