Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या उन्होंने आसमानों और ज़मीन के निज़ाम पर नज़र नहीं की और जो कुछ अल्लाह ने पैदा किया है हर चीज़ से और इस बात पर कि शायद उनकी मुद्दत क़रीब आ गई हो, पस इसके बाद वे किस बात पर ईमान लाएंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ا ور کیا انہوں نے کبھی نظرنہیں ڈالی آسمانوں اورزمین کی سلطنت میں اور ہر اس چیزپرجواﷲ تعالیٰ نے پیداکی ہے؟اوراس بات پرکہ شاید ان کا مقررہ وقت واقعتاقریب آچکا ہو پھراس (قرآن) کے بعدوہ کس بات پرایمان لائیں گے؟

By Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے آسمانوں اور زمین کے نظام اور ان چیزوں پر نگاہ نہیں کی ، جو خدا نے پیدا کی ہیں اور اس بات پر کہ کیا عجب کہ ان کی مدت قریب آلگی ہو تو اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے؟

By Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی میں اور ان چیزوں میں جو اللہ نے پیدا کی ہیں کبھی غور و فکر نہیں کیا؟ اور کبھی نظر اٹھا کر ان کو نہیں دیکھا؟ اور اس بات پر کہ شاید ان کا ( مقررہ ) وقت آگیا ہو ۔ تو اب وہ اس کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے؟

By Moudoodi

کیا ان لوگوں نے آسمان و زمین کے انتظام پر کبھی غور نہیں کیا اور کسی چیز کو بھی جو خدا نے پیدا کی ہے آنکھیں کھول کر نہیں دیکھا ؟ 143 اور کیا یہ بھی انہوں نے نہیں سوچا کہ شاید ان کی مہلتِ زندگی پوری ہونے کا وقت قریب آلگا ہو؟ 144 پھر آخر پیغمبر کی اس تنبیہ کے بعد اور کون سی بات ایسی ہو سکتی ہے ۔ جس پر یہ ایمان لائیں؟

By Mufti Naeem

کیا آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اور جو کچھ اﷲ ( تعالیٰ ) نے پیدا فرمایا ہے کو ان لوگوں نے غور سے نہیں دیکھا اور اس بات میں غور نہیں کیا کہ ان کی اجل ( مقررہ میعاد ) قریب آپہنچی ہے پس اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے

By Mufti Taqi Usmani

اور کیا ان لوگوں نے آسمانوں اور زمین کی سلطنت پر اور اللہ نے جو جو چیزیں پیدا کی ہیں ان پر غور نہیں کیا ، اور یہ ( نہیں سوچا ) کہ شاید ان کا مقررہ وقت قریب ہی آپہنچا ہو؟ اب اس کے بعد آخر وہ کونسی بات ہے جس پر یہ ایمان لائیں گے ؟

By Noor ul Amin

اور کیا انہوں نے آسمانوں ، زمین کی حکومت اور اللہ کی مخلوق میں کبھی غورنہیں کیا ؟ اور کیا یہ بھی نہیں سوچا کہ شاید ان کی موت کا وقت قریب آگیا ہوپھرنبی کی اس تنبیہ کے بعد اور کون سی بات ہوکہ یہ ایمان لائیں گے

By Kanzul Eman

کیا انہوں نے نگاہ نہ کی آسمانوں اور زمین کی سلطنت میں اور جو جو چیز اللہ نے بنائی ( ف۳٦۰ ) اور یہ کہ شاید ان کا وعدہ نزدیک آگیا ہو ( ف۳٦۱ ) تو اس کے بعد اور کونسی بات پر یقین لائیں گے ( ف۳٦۲ )

By Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت میں اور ( علاوہ ان کے ) جو کوئی چیز بھی اللہ نے پیدا فرمائی ہے ( اس میں ) نگاہ نہیں ڈالی؟ اور اس میں کہ کیا عجب ہے ان کی مدتِ ( موت ) قریب آچکی ہو ، پھر اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے