Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह जिसको गुमराह कर दे उसको कोई राह दिखाने वाला नहीं, और वह उनको उनकी सरकशी ही में भटकता हुआ छोड़ देता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جس کو اﷲ تعالیٰ گمراہ کردے تواُس کو راستہ دکھانے والا کوئی نہیں اور انہیں وہ سرکشی میں چھوڑدیتا ہے کہ وہ بھٹکتے پھرتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

جن کو خدا گمراہ کردے ، ان کیلئے کوئی ہدایت دینے والا نہیں بن سکتا اور ان کو وہ ان کی سرکشی ہی میں بھٹکتا ہوا چھوڑ دیتا ہے ۔

By Hussain Najfi

جس کو اللہ گمراہی میں چھوڑ دے اس کو کوئی ہدایت نہیں کر سکتا اور وہ ( خدا ) انہیں چھوڑ دیتا ہے تاکہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ۔

By Moudoodi

جس کو اللہ رہنمائی سے محروم کر دے اس کے لیے پھر کوئی رہنما نہیں ہے ، اور اللہ انہیں ان کی سرکشی ہی میں بھٹکتا ہوا چھوڑے دیتا ہے ۔

By Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) جسے گمراہ کردیں پس اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ انہیں سرکشی میں بھٹکتے ہوئے چھوڑے رکھتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

جس کو اللہ گمراہ کردے اس کو کوئی ہدایت نہیں سے سکتا ، اور ایسے لوگوں کو اللہ ( بےیارومددگار ) چھوڑ دیتا ہے کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے پھریں ۔

By Noor ul Amin

جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ انہیں اس کی سرکشی میں چھوڑرہا ہے کہ سرٹکراتے پھریں

By Kanzul Eman

جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں اور انہیں چھوڑتا ہے کہ اپنی سرکشی میں بھٹکا کریں ،

By Tahir ul Qadri

جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو اس کے لئے ( کوئی ) راہ دکھانے والا نہیں ، اور وہ انہیں ان کی سرکشی میں چھوڑے رکھتا ہے تاکہ ( مزید ) بھٹکتے رہیں