और अगर तुम उनको हिदायत की तरफ़ बुलाओ तो वे तुम्हारी बात न सुनेंगे, और आपको नज़र आता है कि वे आपकी तरफ़ देख रहे हैं मगर वे कुछ नहीं देखते।
اوراگرتم انہیں ہدایت کی طرف بلاؤ تووہ نہیں سنیں گے اورتم انہیں دیکھتے ہو کہ وہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں حالانکہ وہ دیکھتے ہی نہیں۔
اور اگر تم ان کو رہنمائی کیلئے پکارو تو وہ تمہاری بات نہ سنیں گے اور تم ان کو دیکھتے ہو کہ وہ تمہاری طرف تاک رہے ہیں ، لیکن انہیں سوجھتا کچھ بھی نہیں ۔
اور اگر انہیں سیدھے راستہ کی دعوت دو تو وہ تمہاری بات سنتے نہیں ہیں اور تم انہیں دیکھوگے کہ گویا وہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں حالانکہ وہ دیکھتے نہیں ہیں ۔
بلکہ اگر تم انہیں سیدھی راہ پر آنے کے لیے کہو تو وہ تمہاری بات سن بھی نہیں سکتے ۔ بظاہر تم کو ایسا نظر آتا ہے کہ وہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں مگر فی الواقع وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے ۔
اور اگر آپ انہیں ہدایت کی طرف بلائیں تو نہیں سنیں گے ۔ اور آپ انہیں دیکھتے ہیں کہ وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ( حقیقت یہ ہے کہ ) وہ نہیں دیکھ رہے
اور اگر تم انہیں صحیح راستے کی طرف بلاؤ تو وہ سنیں گے بھی نہیں ۔ وہ تمہیں نظر تو اس طرح آتے ہیں جیسے تمہیں دیکھ رہے ہوں ، لیکن حقیقت میں انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا ۔
بلکہ اگرتم انہیں ہدایت کی طرف بلائوتووہ تمہاری بات سن بھی نہیں سکتے تمہیں ایسانظرآتا ہے کہ وہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں حالانکہ وہ نہیں دیکھتے
اور اگر تم انہیں راہ کی طرف بلاؤ تو نہ سنیں اور تو انہیں دیکھے کہ وہ تیری طرف دیکھ رہے ہیں ( ف۳۸۵ ) اور انہیں کچھ بھی نہیں سوجھتا ،
اور اگر تم انہیں ہدایت کی طرف بلاؤ تو وہ سن ( بھی ) نہیں سکیں گے ، اور آپ ان ( بتوں ) کو دیکھتے ہیں ( وہ اس طرح تراشے گئے ہیں ) کہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں حالانکہ وہ ( کچھ ) نہیں دیکھتے