और जिनको तुम पुकारते हो उसके सिवा वे न तुम्हारी मदद कर सकते हैं और न अपनी ही मदद कर सकते हैं।
اوراﷲ تعالیٰ کے سواجنہیں تم پکارتے ہو وہ تمہاری مددکرنے کی استطاعت نہیں رکھتے اورنہ اپنے آپ کی مددکرتے ہیں۔
اور جن کو تم اللہ کے ماسوا پکارتے ہو ، نہ وہ تمہاری ہی مدد کرسکتے ہیں اور نہ اپنی ہی مدد کرسکتے ہیں ۔
اور جنہیں تم اللہ کے سوا خدا پکارتے ہو ۔ وہ نہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں اور نہ خود اپنی ہی مدد کر سکتے ہیں ۔
بخلاف اس کے تم جنہیں خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ نہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں اور نہ خود اپنی مدد ہی کرنے کے قابل ہیں ،
اور جن کو تم اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ پکارتے ہو نہ وہ تمہاری مدد کی طاقت رکھتے ہیں اور نہ ( ہی ) اپنی جانوں کی مدد کر سکتے ہیں
اور تم اس کو چھوڑ کر جن جن کو پکارتے ہو وہ نہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں نہ اپنی مدد کرتے ہیں ۔
اور جنہیں تم اللہ کے سواپکارتے ہووہ تمہاری مدد کیا کرینگے وہ تواپنی مدد بھی نہیں کر سکتے
اور جنہیں اس کے سوا پوجتے ہو وہ تمہاری مدد نہیں کرسکتے ، اور نہ خود اپنی مدد کریں ( ف۳۸٤ )
اور جن ( بتوں ) کو تم اس کے سوا پوجتے ہو وہ تمہاری مدد کرنے پر کوئی قدرت نہیں رکھتے اور نہ ہی اپنے آپ کی مدد کرسکتے ہیں