यक़ीनन मेरा कारसाज़ तो अल्लाह है जिसने किताब उतारी है और वही कारसाज़ी करता है, नेक बंदों की।
بلاشبہ میرامددگاروہ اﷲ تعالیٰ ہے ،جس نے یہ کتاب اتاری ہے اوروہی تمام نیک لوگوں کا مددگار بنتا ہے۔
میرا کارساز اللہ ہے ، جس نے کتاب اتاری ہے اور وہ نیکوکاروں کی کارسازی فرماتا ہے ۔
میرا ولی و سرپرست وہ اللہ ہے جس نے ( یہ ) کتاب نازل کی ہے اور وہ نیک بندوں کا سرپرست اور کارساز ہے ۔
اور مجھے ہرگز مہلت نہ دو ، میرا حامی و ناصر وہ خدا ہے جس نے یہ کتاب نازل کی ہے اور وہ نیک آدمیوں کی حمایت کرتا ہے ، 149
بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) ہی میرے کارساز ہیں جنہوںنے کتاب نازل فرمائی اور وہ ( تو ) نیک لوگوں کی ( ہمیشہ ) کارسازی کرتے ( ہی ) رہتے ہیں
میرا رکھوالا تو اللہ ہے جس نے کتاب نازل کی ہے اور وہ نیک لوگوں کی رکھوالی کرتا ہے ۔
میرا توسرپرست وہ اللہ ہے جس نے یہ کتاب نازل کی ہے اور وہی نیک آدمیوں کی سرپرستی فرماتا ہے
بیشک میرا والی اللہ ہے جس نے کتاب اتاری ( ف۳۸۲ ) اور وہ نیکوں کو دوست رکھتا ہے ( ف۳۸۳ )
بیشک میرا مددگار اللہ ہے جس نے کتاب نازل فرمائی ہے اور وہی صلحاء کی بھی نصرت و ولایت فرماتا ہے