क्या उनके पाँव हैं कि उनसे चलें, क्या उनके हाथ हैं कि उनसे पकड़ें, क्या उनकी आँखें हैं कि उनसे देखें, क्या उनके कान हैं कि उनसे सुनें, कह दीजिए कि तुम अपने शरीकों को बुलाओ फिर तुम लोग मेरे ख़िलाफ़ तदबीरें करो और मुझे मोहलत न दो।
کیااُن کے پاؤں ہیں جن سے وہ چلتے ہیں؟ یااُن کے ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑتے ہیں؟یااُن کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہیں؟ یااُن کے کان ہیں جن سے وہ سنتے ہیں؟ آپ کہہ دیں: ’’تم اپنے شریکوں کو بلاؤ، پھر میرے خلاف تدبیرکرو،پس تم مجھے مہلت نہ دو۔‘‘
کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وہ چلتے ہیں ، کیا ان کے ہاتھ ہیں جن سے پکڑتے ہیں ، کیا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہیں ، کیا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے ہیں؟ کہہ دو: تم اپنے شریکوں کو بلاؤ ، پھر میرے خلاف چالیں چل دیکھو اور مجھے مہلت نہ دو ۔
آیا ان ( بتوں ) کے پاؤں ہیں کہ جن سے وہ چلتے ہوں آیا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑتے ہوں کیا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہوں اور کیا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے ہوں ۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) کہو کہ تم اپنے تمام شریکوں کو پکارو ۔ پھر میرے خلاف سب تدبیریں کرو اور مجھے بالکل مہلت نہ دو ۔
کیا یہ پاؤں رکھتے ہیں کہ ان سے چلیں؟ کیا یہ ہاتھ رکھتے ہیں کہ ان سے پکڑیں؟ کیا یہ آنکھیں رکھتے ہیں کہ ان سے دیکھیں؟ کیا یہ کان رکھتے ہیں کہ ان سے سنیں ؟ 148 اے محمد ، ان سے کہو کہ بلا لو اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو پھر تم سب مِل کر میرے خلاف تدبیریں کرو ۔
کیا ان کے پیر ہیں جن سے چلیں کیا ان کے ہاتھ ہیں جن سے پکڑیں کیا ان کی آنکھیں ہیں جن سے دیکھیں کیا ان کے کان ہیں جن سے سنیں؟ آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ تم اپنے ( تمام ) شریکوں کو بلالو رپھر میرے خلاف ( سب مل کر ) تدبیریں کرو اور پھر مجھے مہلت ( بھی ) نہ دو
بھلا کیا ان کے پاس پاؤں ہیں جن سے وہ چلیں؟ یا ان کے پاس ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑیں؟ یا ان کے پاس آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھیں؟ یا ان کے پاس کان ہیں جن سے وہ سنیں؟ ( ان سے کہہ دو کہ ) تم ان سب دیوتاؤں کو بلا لاؤ جنہیں تم نے اللہ کا شریک بنا رکھا ہے ، پھر میرے خلاف کوئی سازش کرو ، اور مجھے ذرا بھی مہلت نہ دو ۔ ( ٩٩ )
کیا ان کے پائوں ہیں جن سے چلتے ہوں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے پکڑتے ہوں یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہوں یاان کے کان ہیں جن سے سنتے ہوں ؟آپ ان سے کہیے کہ اپنے سارے شریکوں کو بلائو اور میراجو جوکچھ بگاڑسکتے ہیں بگاڑو اور مجھے مہلت بھی نہ دو
کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے چلیں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے گرفت کریں یا ان کے آنکھیں ہیں جن سے دیکھیں یا ان کے کان ہیں جن سے سنیں ( ف۳۸۰ ) تم فرماؤ کہ اپنے شریکوں کو پکارو اور مجھ پر داؤ چلو اور مجھے مہلت نہ دو ( ف۳۸۱ )
کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وہ چل سکیں ، یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑ سکیں ، یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھ سکیں یا ان کے کان ہیں جن سے وہ سن سکیں؟ آپ فرما دیں: ( اے کافرو! ) تم اپنے ( باطل ) شریکوں کو ( میری ہلاکت کے لئے ) بلا لو پھر مجھ پر ( اپنا ) داؤ چلاؤ اور مجھے کوئی مہلت نہ دو