दरगुज़र कीजिए और नेकी का हुक्म दीजिए और जाहिलों से न उलझिए।
آپ درگزر اختیارکریں اور نیکی کاحکم دیں اور جاہلوں سے کنارہ کشی اختیار کریں۔
درگذر کرو ، نیکی کا حکم دو اور جاہلوں سے اعراض کرو ۔
۔ ( اے نبی ( ص ) ) عفو و درگزر سے کام لو ۔ اور نیکی کا حکم دیں اور جاہلوں سے روگردانی کریں ( ان سے نہ الجھیں ) ۔
اے نبی ، نرمی و درگزر کا طریقہ اختیار کرو ، معروف کی تلقین کیے جاؤ ، اور جاہلوں سے نہ الجھو ۔
درگزر ( معاف ) کیا کیجیے اور بھلائی کا حکم دیجیے اور جاہلوںسے کنارہ کشی کیجئے ۔
۔ ( اے پیغمبر ) درگذر کا رویہ اپناؤ ، اور ( لوگوں کو ) نیکی کا حکم دو ، اور جاہلوں کی طرف دھیان نہ دو ۔
( اے نبی ) درگزرکرنے کارویہ اختیارکریں معروف کاموں کاحکم دیں اور جاہلوں سے کنارہ کیجئے
اے محبوب! معاف کرنا اختیار کرو اور بھلائی کا حکم دو اور جاہلوں سے منہ پھیرلو ،
۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) آپ درگزر فرمانا اختیار کریں ، اور بھلائی کا حکم دیتے رہیں اور جاہلوں سے کنارہ کشی اختیار کرلیں