और जो लोग मेरी आयात को झुठलाएं और उनसे तकब्बुर करें वही लोग दोज़ख़ वाले हैं, वे उसमें हमेशा रहेंगे।
اورجن لوگوں نے میری آیات کوجھٹلایااوراُن سے تکبر کیا، وہی لوگ آگ والے ہیں،وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔
اور جو میری آیات کو جھٹلائیں گے اور تکبر کرکے ان سے اعراض کریں گی ، وہی دوزخ والے ہیں ، وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے ۔
اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے اور ان کے مقابلہ میں تکبر کریں گے وہی لوگ جہنم والے ہوں گے جو اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔
اور جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلائیں گے اور ان کے مقابلہ میں سرکشی برتیں گے وہی اہل دوزخ ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ 28
اور جن لوگوں نے ہمارے احکامات کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا یہی لوگ دوزخ والے ہیں اس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیںگے
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ، اور تکبر کے ساتھ ان سے منہ موڑا ہے ، وہ لوگ دوزخ کے باسی ہیں ۔ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایااوران سے اکڑبیٹھے تو ایسے ہی لوگ جہنمی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں اور ان کے مقابل تکبر کیا وہ دوز خی ہیں انہیں اس میں ہمیشہ رہنا ،
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان ( پر ایمان لانے ) سے سرکشی کی ، وہی اہلِ جہنم ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں