और उनके अगले अपने पिछलों से कहेंगे कि तुमको हम पर कोई फ़ज़ीलत हासिल नहीं, पस अपनी कमाई के नतीजे में अज़ाब का मज़ा चखो।
اوران کی پہلی جماعت اپنی پچھلی کے لئے کہے گی: ’’پھرتمہیں بھی ہم پر کوئی فضیلت حاصل نہیں تھی توتم عذاب کامزہ چکھو،اس کے بدلے میں جوتم کماتے تھے۔‘‘
اور ان کے اگلے اپنے پچھلوں سے کہیں گے: تم کو بھی تو ہم پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہوئی تو تم بھی اپنے کیے کی پاداش میں عذاب چکھو ۔
اور ان کا پہلا گروہ دوسرے گروہ سے کہے گا ۔ کہ ( اگر ہم مستوجبِ الزام تھے ) تو پھر تم کو ہم پر کوئی فضیلت تو نہ ہوئی؟ بس ( ہماری طرح ) تم بھی اپنے کئے کی پاداش میں عذاب کا مزہ چکھو ۔
اور پہلا گروہ دوسرے گروہ سے کہے گا ﴿اگر ہم قابلِ الزام تھے﴾ تو تمہی کو ہم پر کون سی فضیلت حاصل تھی ، اب اپنی کمائی کے نتیجہ میں عذاب کا مزا چکھو ۔ 31؏ ٤
اور پہلے والے بعد والوں سے کہیں گے پس تمہیں ہم پر کوئی فضیلت نہیں سو تم جو کچھ کیا کرتے تھے اس کے بدلے عذاب چکھو ۔
اور پہلے آنے والے بعد میں آنے والوں سے کہیں گے : تو پھر تم کو ہم پر کوئی فوقیت تو حاصل نہ ہوئی ۔ لہذا جو کمائی تم خود کرتے رہے ہو اس کے بدلے عذاب کا مزہ چکھو ۔
اور پہلی جماعت پچھلی کے متعلق کہے گی ’’آخرتمہیں ہم پر کو نسی برتری حاصل ہے؟لہٰذا تم بھی جو کچھ کرتے رہے ہواس کے عذاب کاذائقہ چکھو‘‘
اور پہلے پچھلوں سے کہیں گے تو تم کچھ ہم سے اچھے نہ رہے ( ف٦۵ ) تو چکھو عذاب بدلہ اپنے کیے کا ( ف٦٦ )
اور ان کے اگلے اپنے پچھلوں سے کہیں گے: سو تمہیں ہم پر کچھ فضیلت نہ ہوئی پس ( اب ) تم ( بھی ) عذاب ( کا مزہ ) چکھو اس کے سبب جو کچھ تم کماتے تھے