Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बेशक जिन लोगों ने हमारी निशानियों को झुठलाया और उनसे तकब्बुर किया उनके लिए आसमान के दरवाज़े नहीं खोले जाएंगे और वे जन्नत में दाख़िल न होंगे जब तक कि ऊँट सूई के नाके में न घुस जाए, और हम मुजरिमों को ऐसी ही सज़ा देते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناجن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایااوراُن سے تکبرکیااُن کے لیے نہ آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اورنہ وہ جنت میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہوجائے اورہم مجرموں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔(40)

By Amin Ahsan Islahi

بیشک جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور تکبر کرکے ان سے منہ موڑا ، ان کیلئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور وہ جنّت میں نہیں داخل ہوں گے جب تک اونٹ سوئی کے ناکے میں نہ سما جائے اور ہم مجرموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

یقینا جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان کے مقابلہ میں تکبر و غرور کیا ۔ ان کے لئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے ۔ اور اس وقت تک وہ جنت میں داخل نہیں ہوں گے جب تک اونٹ سوئی کے ناکے میں سے نہیں گزر جائے گا ہم اسی طرح مجرموں کو بدلہ دیا کرتے تھے ۔

By Moudoodi

یقین جانو ، جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہے اور ان کے مقابلے میں سرکشی کی ہے ان کے لیے آسمان کے دروازے ہرگز نہ کھولے جائیں گے ۔ ان کا جنّت میں جانا اتنا ہی ناممکن ہے جتنا سوئی کے ناکے سے اونٹ کا گزرنا ۔ مجرموں کو ہمارے ہاں ایسا ہی بدلہ ملا کرتا ہے ۔

By Mufti Naeem

جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا بلاشبہ ان کیلئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور نہ ہی وہ جنت میں داخل ہوں گے یہاںتک کہ اونٹ سوئی کے سوراخ میں داخل ہو جائے اور ہم مجرموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( لوگو ) یقین رکھو کہ جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ، اور تکبر کے ساتھ ان سے منہ موڑا ہے ، ان کے لیے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے ، اور وہ جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہوں گے جب تک کوئی اونٹ ایک سوئی کے ناکے میں داخل نہیں ہوجاتا ( ٢٢ ) اور اسی طرح ہم مجرموں کو ان کے کیے کا بدلہ دیا کرتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

بلاشبہ جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے اکڑبیٹھے ا ن کے لئے نہ توآسمان کے دروازے کھولے جائینگے اور نہ ہی وہ جنت میں داخل ہوسکیں گے حتیٰ کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہو جائے اور ہم ایسے ہی مجرموں کو سزا دیتے ہیں

By Kanzul Eman

وہ جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں اور ان کے مقابل تکبر کیا ان کے لیے آسمان کے دروازے نہ کھولے جائیں گے ( ف٦۷ ) اور نہ وہ جنت میں داخل ہوں جب تک سوئی کے ناکے اونٹ داخل نہ ہو ( ف٦۸ ) اور مجرموں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ( ف٦۹ )

By Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے سرکشی کی ان کے لئے آسمانِ ( رحمت و قبولیت ) کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور نہ ہی وہ جنت میں داخل ہو سکیں گے یہاں تک کہ سوئی کے سوراخ میں اونٹ داخل ہو جائے ( یعنی جیسے یہ ناممکن ہے اسی طرح ان کا جنت میں داخل ہونا بھی ناممکن ہے ) ، اور ہم مجرموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں