Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या यही वे लोग हैं जिनके बारे में तुम क़सम खाकर कहते थे कि उनको कभी अल्लाह की रहमत न मिलेगी, जन्नत में दाख़िल हो जाओ, अब तुम पर न कोई डर है और न तुम कभी ग़मगीन होगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیایہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں تم نے قسمیں کھائیں تھیں کہ اُنہیں اﷲ تعالیٰ کوئی رحمت نہ پہنچائے گا،جنت میں داخل ہو جاؤنہ تم پرکوئی خوف ہے اورنہ تم غمگین ہو گے۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا یہی وہ لوگ جن کے باب میں تم قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ یہ کبھی اللہ کی کسی رحمت کے سزاوار نہیں ہوسکتے؟ داخل ہو جنت میں! اب نہ تم پر کوئی خوف ہے اور نہ تمہیں کوئی غم لاحق ہوگا ۔

By Hussain Najfi

۔ ( پھر کچھ مستحقین جنت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہیں گے ) کیا یہی وہ لوگ ہیں جن کے متعلق تم قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ اللہ ان تک اپنی کچھ بھی رحمت نہیں پہنچائے گا ۔ ( پھر ان مستحقین جنت سے کہیں گے ) تم بہشت میں داخل ہو جاؤ ۔ نہ تم پر کوئی خوف ہے اور نہ ہی تم مغموم ہوگے ۔

By Moudoodi

اور کیا یہ اہل جنّت وہی لوگ نہیں ہیں جن کے متعلق تم قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ ان کو تو خدا اپنی رحمت میں سے کچھ بھی نہ دے گا ؟ آج انہی سے کہا گیا کہ داخل ہو جاؤ جنّت میں ، تمہارے لیے نہ خوف ہے نہ رنج ۔

By Mufti Naeem

کیا یہ ( اہل جنت ) وہی لوگ ہیں؟ جن کے بارے میں تم نے قسمیں کھا کھا کر کہا تھا کہ اﷲ ( تعالیٰ ) ان پر رحمت نہیں فرمائیں گے ( ان کویہ حکم مل گیا کہ ) جنت میں داخل ہو جائو تم پر کوئی خوف نہیں اور نہ تم غمگین ہوگے ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( پھر جنتیوں کی طرف اشارہ کر کے کہیں گے کہ ) کیا یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں تم نے قسمیں کھائی تھیں کہ اللہ ان کو اپنی رحمت کا کوئی حصہ نہیں دے گا؟ ( ان سے تو کہہ دیا گیا ہے کہ ) جنت میں داخل ہوجاؤ ، نہ تم کو کسی چیز کا ڈر ہوگا اور نہ تمہیں کبھی کوئی غم پیش آئے گا ۔

By Noor ul Amin

کیا یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں تم قسم کھاتے تھے کہ اللہ کی رحمت ان پر نہیں ہوگی ( پھراللہ ان سے کہے گا ) کہ تم لوگ جنت میں داخل ہوجائو ، نہ تمہیں مستقبل کاخوف لاحق ہوگا اور نہ ماضی کا غم‘‘

By Kanzul Eman

کیا یہ ہیں وہ لوگ ( ف۸۷ ) جن پر تم قسمیں کھاتے تھے کہ اللہ ان پر اپنی رحمت کچھ نہ کرے گا ( ف۸۸ ) ان سے تو کہا گیا کہ جنت میں جاؤ نہ تم کو اندیشہ نہ کچھ غم ،

By Tahir ul Qadri

کیا یہی وہ لوگ ہیں ( جن کی خستہ حالت دیکھ کر ) تم قَسمیں کھایا کرتے تھے کہ اﷲ انہیں اپنی رحمت سے ( کبھی ) نہیں نوازے گا؟ ( سن لو! اب انہی کو کہا جا رہا ہے: ) تم جنت میں داخل ہو جاؤ نہ تم پر کوئی خوف ہوگا اور نہ تم غمگین ہوگے