पस हमको ज़रूर पूछना है उन लोगों से जिनके पास रसूल भेजे गए और हमको ज़रूर पूछना है रसूलों से।
پھریقیناہم اُن لوگوں سے ضرورپوچھیں گے جن کی طرف رسول بھیجے گئے اور یقیناہم رسولوں سے بھی ضرورپوچھیں گے۔
سو یاد رکھو! ہم ان لوگوں سے پرسش کریں گے ، جن کی طرف رسول بھیجے گئے اور خود رسولوں سے بھی ہم استفسار کریں گے ۔
بے شک ہم ان لوگوں سے بھی باز پرس کریں گے ۔ جن کی طرف رسول بھیجے گئے تھے ۔ اور خود رسولوں سے بھی پوچھ گچھ کریں گے ۔
پس یہ ضرور ہو کر رہنا ہے کہ ہم ان لوگوں سے باز پرس کریں ، 6 جن کی طرف ہم نے پیغمبر بھیجے ہیں اور پیغمبروں سے بھی پوچھیں﴿ کہ انہوں نے پیغام رسانی کا فرض کہاں تک انجام دیا اور انہیں اس کا کیا جواب ملا﴾ 7
پس جن لوگوں کی طرف پیغمبر بھیجے گئے ہم ان سے ( بھی ) ضرور پوچھیں گے اور ہم پیغمبروں سے ( بھی ) ضرور پوچھیں گے
اب ہم ان لوگوں سے ضرور باز پرس کریں گے جن کے پاس پیغمبر بھیجے گئے تھے ، اور ہم خود پیغمبروں سے بھی پوچھیں گے ( کہ انہوں نے کیا پیغام پہنچایا ، اور انہیں کیا جواب ملا؟ )
جن کی طرف ہم نے رسول بھیجے ان سے بھی ہم ضرور سوال کرینگے اور رسولوں سے بھی ضرورپوچھیں گے
تو بیشک ضرور ہمیں پوچھنا ہے ان سے جن کے پاس رسول گئے ( ف۷ ) اور بیشک ضرور ہمیں پوچھنا ہے رسولوں سے ( ف۸ )
پھر ہم ان لوگوں سے ضرور پرسش کریں گے جن کی طرف رسول بھیجے گئے اور ہم یقیناً رسولوں سے بھی ( ان کی دعوت و تبلیغ کے ردِّ عمل کی نسبت ) دریافت کریں گے