उसकी क़ौम के बड़ों ने कहा कि हमको तो यह नज़र आता है कि तुम एक खुली हुई गुमराही में मुब्तला हो।
اُس کی قوم میں سے سرداروں نے جواب دیا: ’’بلاشبہ ہم آپ کو یقیناکھلی گمراہی میں دیکھتے ہیں۔‘‘
اس کی قوم کے بڑوں نے جواب دیا کہ ہم تو تم کو ایک کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا دیکھ رہے ہیں ۔
ان کی قوم کے سرداروں نے کہا ۔ ہم تو تم کو کھلی ہوئی گمراہی میں دیکھتے ہیں ۔
اس کی قوم کے سرداروں نے جواب دیا ہم کو تو یہ نظر آتا ہے کہ تم صریح گمراہی میں مبتلا ہو ۔
ان کی قوم کے بڑے لوگوں نے کہا بلاشبہ ہم تمہیں کھلی گمراہی میں دیکھ رہے ہیں ۔
ان کی قوم کے سرداروں نے کہا : ہم تو یقینی طور پر دیکھ رہے ہیں کہ تم کھلی گمراہی میں مبتلا ہو ۔
اس کی قوم کے سرداروں نے کہا:’ہم توتجھے ہی کھلی گمراہی میں دیکھتے ہیں ‘ ‘
اس کی قوم کے سردار بولے بیشک ہم تمہیں کھلی گمراہی میں دیکھتے ہیں ،
ان کی قوم کے سرداروں اور رئیسوں نے کہا: ( اے نوح! ) بیشک ہم تمہیں کھلی گمراہی میں ( مبتلا ) دیکھتے ہیں