Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हमने नूह (अलै॰) को उनकी क़ौम की तरफ़ भेजा, नूह ने कहाः ऐ मेरी क़ौम! अल्लाह की इबादत करो कि उसके सिवा तुम्हारा कोई माबूद नहीं, मैं तुम पर एक बड़े दिन के अज़ाब से डरता हूँ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ یقیناہم نے نوح کواس کی قوم کی طرف بھیجاتواس نے کہا: ’’اے میری قوم!اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرو،اُس کے سواتمہاراکوئی معبودنہیں،یقینامیں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا ۔ اس نے ان کو دعوت دی کہ اے میرے ہم قومو! اللہ ہی کی بندگی کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ۔ میں تم پر ایک ہولناک دن کے عذاب کے تسلط سے ڈرتا ہوں ۔

By Hussain Najfi

ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف ( رسول بنا کر ) بھیجا ۔ تو انہوں نے کہا اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اس کے علاوہ تمہارا کوئی اللہ نہیں ہے ۔ یقینا مجھے تمہاری نسبت ایک بڑے سخت دن ( قیامت ) کے عذاب کا اندیشہ ہے ۔

By Moudoodi

ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا ۔ 47 اس نے کہا اے برادرانِ قوم ، اللہ کی بندگی کرو ، اسکے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے ۔ 48 میں تمہارے حق میں ایک ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔

By Mufti Naeem

بلاشبہ ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو ان کے قوم کی طرف بھیجا بس انہوں نے کہا اے میری قوم والو! اﷲ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو تمہارے لیے اس کے سواکوئی معبود نہیں ۔ بیشک میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب ( آنے ) سے ڈرتا ہوں

By Mufti Taqi Usmani

ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس بھیجا ( ٣٥ ) چنانچہ انہوں نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے ۔ یقین جانو مجھے سخت اندیشہ ہے کہ تم پر ایک زبردست دن کا عذاب نہ آکھڑا ہو ۔

By Noor ul Amin

ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجااس نے کہا: ’’اے میری قوم!اللہ کی عبادت کرو ، جس کے بغیر تمہارا کوئی معبودنہیں میں تمہارے بارے میں ایک بڑے دن کے عذاب واقع ہونے سے ڈرتاہوں

By Kanzul Eman

بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا ( ف۱۰۹ ) تو اس نے کہا میری قوم اللہ کو پوجو ( ف۱۱۰ ) اسکے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ( ف۱۱۱ ) بیشک مجھے تم پر بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے ( ف۱۱۲ )

By Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا سو انہوں نے کہا: اے میری قوم ( کے لوگو! ) تم اﷲ کی عبادت کیا کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، یقیناً مجھے تمہارے اوپر ایک بڑے دن کے عذاب کا خوف آتا ہے