और जो ज़मीन अच्छी है उसकी पैदावार निकलती है उसके रब के हुक्म से, और जो ज़मीन ख़राब है उसकी पैदावार कम ही होती है, इसी तरह हम अपनी निशानियाँ मुख़्तलिफ़ पहलुओं से दिखाते हैं उनके लिए जो शुक्र करने वाले हैं।
اورپاکیزہ شہرکی پیداواراُس کے رب کے حکم سے نکلتی ہے اورجوخراب ہے اس سے ناقص پیداوارنکلتی ہے۔ اسی طرح دلائل کوہم بارباربیان کرتے ہیں اُن لوگوں کے لیے جو شکرادا کرتے ہیں۔
اور زرخیز زمین کی پیداوار تو خوب اپجتی ہے اس کے رب کے حکم سے ، پر جو زمین ناقص ہوتی ہے اس کی پیداوار کم ہی ہوتی ہے ۔ اسی طرح ہم اپنی آیات مختلف پہلوؤں سے دکھاتے ہیں ان لوگوں کیلئے جو شکرگذار بننا چاہیں ۔
اور جو زمین عمدہ و پاکیزہ ہوتی ہے خدا کے حکم سے اس کی نبات ( پیداوار ) خوب نکلتی ہے اور جو خراب اور ناکارہ ہوتی ہے تو اس کی پیداوار بھی خراب اور بہت کم نکلتی ہے ہم اسی طرح شکر گزار قوم کے لیے اپنی نشانیاں الٹ پھیر کر بیان کرتے ہیں ۔
جو زمین اچھی ہوتی ہے وہ اپنے رب کے حکم سے خوب پھل پھول لاتی ہے اور جو زمین خراب ہوتی ہے اس سے ناقص پیداوار کے سوا کچھ نہیں نکلتا ۔ 46 اس طرح ہم نشانیوں کو بار بار پیش کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو شکر گزار ہونے والے ہیں ۔ ؏ ۷
اور اچھی زمین میں اس کے رب کے حکم سے اس کی پیداوار خوب نکلتی ہے اور جو زمین خراب ہے اس کی پیداوار گھٹیا اور کم ہی ہوتی ہے ۔ ہم شکرگزار لوگوں کیلئے اسی طرح مختلف طریقوں سے آیات بیان کرتے ہیں
اور جو زمین اچھی ہوتی ہے اس کی پیداوار تو اپنے رب کے حکم سے نکل آتی ہے اور جو زمین خراب ہوگئی ہو اس سے ناقص پیداوار کے سوا کچھ نہیں نکلتا ۔ ( ٣٤ ) اسی طرح ہم اپنی نشانیوں کے مختلف رخ دکھاتے رہتے ہیں ، ( مگر ) ان لوگوں کے لیے جو قدردانی کریں ۔
اور عمدہ زمین اپنے رب کے حکم سے خوب سبزہ اگاتی ہے اورجو زمین خراب ہوتی ہے اس سےجو بھی پودانکلتا ہے وہ ناقص ہوتا ہے اسی طرح ہم اپنی آیات کو مختلف طریقوں سے شکر گزارکے لئے بیان کرتے ہیں
اور جو اچھی زمین ہے اس کا سبزہ اللہ کے حکم سے نکلتا ہے ( ف۱۰٦ ) اور جو خراب ہے اس میں نہیں نکلتا مگر تھوڑا بمشکل ( ف۱۰۷ ) ہم یونہی طرح طرح سے آیتیں بیان کرتے ہیں ( ف۱۰۸ ) ان کے لیے جو احسان مانیں ،
اور جو اچھی ( یعنی زرخیز ) زمین ہے اس کا سبزہ اﷲ کے حکم سے ( خوب ) نکلتا ہے اور جو ( زمین ) خراب ہے ( اس سے ) تھوڑی سی بے فائدہ چیز کے سوا کچھ نہیں نکلتا ۔ اسی طرح ہم ( اپنی ) آیتیں ( یعنی دلائل اور نشانیاں ) ان لوگوں کے لئے بار بار بیان کرتے ہیں جو شکرگزار ہیں