Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और वह अल्लाह ही है जो हवाओं को अपनी रहमत के आगे ख़ुश-ख़बरी बना कर भेजता है, फिर जब वे बोझल बादलों को उठा लेती हैं तो हम उसको किसी ख़ुश्क ज़मीन की तरफ़ हाँक देते हैं फिर हम उसके ज़रिए पानी उतारते हैं, फिर हम उसके ज़रिए से हर क़िस्म के फल निकालते हैं, इसी तरह हम मुर्दों को निकालेंगे; ताकि तुम ग़ौर करो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوروہی ہے جوہواؤں کو اپنی رحمت سے آگے آگے خوش خبری بنا کربھیجتا ہے حتیٰ کہ جب وہ بھاری بادل اُٹھالیتی ہیں، ہم اُسے کسی مُردہ زمین کی طرف ہانک دیتے ہیں پھرہم اس سے پانی اُتارتے ہیں پھراس سے ہر قسم کے کچھ پھل نکالتے ہیں،اسی طرح ہم مُردوں کونکالیں گے تاکہ تم نصیحت قبول کرو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جو اپنے ابرِ رحمت سے پہلے ہواؤں کو بشارت بنا کر بھیجتا ہے ، یہاں تک کہ جب وہ بوجھل بادل کو اٹھا لیتی ہیں ، ہم اس کو ہانکتے ہیں کسی بے آب وگیاہ زمین کی طرف اور وہاں پانی برساتے ہیں اور پھر ہم اس سے پیدا کرتے ہیں ہر قسم کے پھل ۔ اسی طرح ہم مردوں کو اٹھا کھڑا کریں گے تاکہ تم یاد دہانی حاصل کرو ۔

By Hussain Najfi

وہ وہی ( خدا ) ہے جو اپنی رحمت ( بارش ) سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری کے لئے بھیجتا ہے یہاں تک کہ جب وہ بھاری بادلوں کو اٹھا لیتی ہیں تو ہم انہیں کسی مردہ بستی کی طرف ہانک کر لے جاتے ہیں اور پھر وہاں پانی برسا دیتے ہیں ۔ اور پھر ہم اس کے ذریعہ سے طرح طرح کے پھل نکالتے ہیں اسی طرح ہم مردوں کو ( بھی زندہ کرکے ) باہر نکالیں گے شاید کہ تم عبرت اور نصیحت حاصل کرو ۔

By Moudoodi

اور وہ اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو اپنی رحمت کے آگے آگے خوشخبری لیے ہوئے بھیجتا ہے ، پھر جب وہ پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھا لیتی ہیں تو انہیں کسی مردہ سر زمین کی طرف حرکت دیتا ہے اور وہاں مینہ برسا کر ﴿ اسی مری ہوئی زمین سے ﴾ طرح طرح کے پھل نکال لاتا ہے ۔ دیکھو ، اس طرح ہم مردوں کو حالتِ موت سے نکالتے ہیں ، شاید کہ تم اس مشاہدے سے سبق لو ۔

By Mufti Naeem

اور وہی ہیں جو اپنی رحمت ( بارش ) سے پہلے ہوائوں کو خوشخبری بنا کر بھیجتے ہیں یہاں تک کہ وہ بھاری بادل اٹھا لاتی ہیںتو ہم اسے ویراں بستی کی طرف لے جاتے ہیں پس اس سے پانی نازل کرتے ہیں پھر اس کے ذریعے ہرطرح کے پھل پیدا کرتے ہیں اسی طرح ہم مردوں کو نکالیںگے تاکہ تم نصیحت قبول کرو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور وہی ( اللہ ) ہے جو اپنی رحمت ( یعنی بارش ) کے آگے آگے ہوائیں بھیجتا ہے جو ( بارش کی ) خوشخبری دیتی ہیں ، یہاں تک کہ جب وہ بوجھ بادلوں کو اٹھا لیتی ہیں تو ہم انہیں کسی مردہ زمین کی طرف ہنکالے جاتے ہیں ، پھر وہاں پانی برساتے ہیں ، اور اس کے ذریعے ہر قسم کے پھل نکالتے ہیں ۔ اسی طرح ہم مردوں کو بھی زندہ کر کے نکالیں گے ۔ شاید ( ان باتوں پر غور کر کے ) تم سبق حاصل کرلو ۔ ( ٣٣ )

By Noor ul Amin

وہی توہے جو اپنی رحمت ( بارش ) سے قبل ہوائوں کو خوشخبری کے طور پر بھیجتا ہے حتیٰ کہ جب ہوائیں ثقیل بادلوں کو اٹھاکرلاتی ہیں توہم ان بادلوں کو کسی مردہ علاقہ کی طرف چلاتے ہیں پھراس سے بارش برساتے ہیں تواسی مرُدہ زمین سے ہر طرح کے پھل نکالتے ہیں اسی طرح ہم مرُدوں کو نکال کھڑا کرینگے شایدتم کچھ غور کرو

By Kanzul Eman

اور وہی ہے کہ ہوائیں بھیجتا ہے اس کی رحمت کے آگے مژدہ سناتی ( ف۱۰۳ ) یہاں تک کہ جب اٹھا لائیں بھاری بادل ہم نے اسے کسی مردہ شہر کی طرف چلایا ( ف۱۰٤ ) پھر اس سے پانی اتارا پھر اس سے طرح طرح کے پھل نکالے اسی طرح ہم مردوں کو نکالیں گے ( ف۱۰۵ ) کہیں تم نصیحت مانو ،

By Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جو اپنی رحمت ( یعنی بارش ) سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے ، یہاں تک کہ جب وہ ( ہوائیں ) بھاری بھاری بادلوں کو اٹھا لاتی ہیں تو ہم ان ( بادلوں ) کو کسی مردہ ( یعنی بے آب و گیاہ ) شہر کی طرف ہانک دیتے ہیں پھر ہم اس ( بادل ) سے پانی برساتے ہیں پھر ہم اس ( پانی ) کے ذریعے ( زمین سے ) ہر قسم کے پھل نکالتے ہیں ۔ اسی طرح ہم ( روزِ قیامت ) مُردوں کو ( قبروں سے ) نکالیں گے تاکہ تم نصیحت قبول کرو