और ज़मीन में फ़साद न करो उसकी इस्लाह के बाद और उसी को पुकारो ख़ौफ़ और उम्मीद के साथ, यक़ीनन अल्लाह की रहमत नेक काम करने वालों से क़रीब है।
اور زمین میں اُس کی اصلاح کے بعدفسادنہ کرو اورخوف کے ساتھ اورطمع کے ساتھ اُسی کوپکارو یقیناًاللہ تعالیٰ کی رحمت نیکی کرنے والوں کے قریب ہے۔
اور ملک میں ، اس کی اصلاح کے بعد ، فساد نہ برپا کرو اور اسی کو پکارو بیم ورجا ، دونوں حالتوں میں ۔ بیشک اللہ کی رحمت نیکوکاروں سے قریب ہے ۔
اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد برپا نہ کرو ۔ اور خدا سے خوف اور امید کے ساتھ دعا کرو ۔ بے شک اللہ کی رحمت نیکوکاروں سے قریب ہے ۔
زمین میں فساد برپا نہ کرو جبکہ اس کی اصلاح ہو چکی ہے 44 اور خدا ہی کو پکارو خوف کے ساتھ اور طمع کے ساتھ ، 45 یقیناً اللہ کی رحمت نیک کردار لوگوں سے قریب ہے ۔
اور زمین میںاس کی درستگی کے بعد فساد نہ پھیلائواور اﷲ ( تعالیٰ ) کو خوف اور امید کے ساتھ پکارتے رہو بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) کی رحمت نیک لوگوں سے ( بہت ) قریب ہے
اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد برپا نہ کرو ، ( ٣١ ) اور اس کی عبادت اس طرح کرو کہ دل میں خوف بھی ہو اور امید بھی ۔ ( ٣٢ ) یقینا اللہ کی رحمت نیک لوگوں سے قریب ہے ۔
اور زمین میں اصلاح کے بعد فساد پیدا نہ کرواوراللہ کو خوف اور امیدسے پکارو یقینا اللہ کی رحمت نیک کردار لوگوں سے قریب ہے
اور زمین میں فساد نہ پھیلاؤ ( ف۱۰۱ ) اس کے سنورنے کے بعد ( ف۱۰۲ ) اور اس سے دعا کرو ڈرتے اور طمع کرتے ، بیشک اللہ کی رحمت نیکوں سے قریب ہے ،
اور زمین میں اس کے سنور جانے ( یعنی ملک کا ماحولِ حیات درست ہو جانے ) کے بعد فساد انگیزی نہ کرو اور ( اس کے عذاب سے ) ڈرتے ہوئے اور ( اس کی رحمت کی ) امید رکھتے ہوئے اس سے دعا کرتے رہا کرو ، بیشک اﷲ کی رحمت احسان شعار لوگوں ( یعنی نیکوکاروں ) کے قریب ہوتی ہے