और उन सभी लोगों को जो धरती में रहते हैं, फ़िदया (मुक्ति-प्रतिदान) के रूप में दे डाले फिर वह उस को छुटकारा दिला दे
اور اُن سب کوجو زمین میں ہیں۔ پھروہ(فدیہ) اس کونجات دلا دے۔
وہ ان کو دکھائے جائیں گے ۔ مجرم تمنا کرے گا کہ کاش! اس دن کے عذاب سے چھوٹنے کیلئے اپنے بیٹوں اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی اور اپنے اس کنبہ کو جو اس کی پناہ رہا ہے اور تمام اہلِ زمین کو فدیہ میں دے کر اپنے کو بچالے ۔
اور رُوئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دے دے اور پھر یہ ( فدیہ ) اسے نجات دلا دے ۔
اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دے دے اور یہ تدبیر اسے نجات دلا دے ۔
اور زمین میں موجود ہر شخص کو ، پھر وہ اسے اس ( عذاب ) سے نجات دے
اور زمین کے سارے کے سارے باشندے ۔ پھر ( ان سب کو فدیہ میں دے کر ) اپنے آپ کو بچا لے ۔
اورجو کچھ بھی زمین میں ہے سب کچھ دے کر نجات پا لے
اور جتنے زمین میں ہیں سب پھر یہ بدلہ دنیا اسے بچالے ،
اور جتنے لوگ بھی زمین میں ہیں ، سب کے سب ( اپنی ذات کے لئے بدلہ کر دے ) ، پھر یہ ( فدیہ ) اُسے ( اللہ کے عذاب سے ) بچا لے