फ़रिश्ते और रूह (जिबरील) उस की ओर चढ़ते हैं, उस दिन में जिस की अवधि पचास हज़ार वर्ष है
فرشتے اوررُوح اُس کی طرف چڑھیں گے ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزارسال ہے۔
اس کی طرف فرشتے اور جبریل صعود کرتے ہیں ایک ایسے دن میں ، جس کی مقدار پچاس ہزار سال کے برابر ہے ۔
فرشتے اور روح اس کی بارگاہ میں ایک ایسے دن میں چڑھ کر جاتے ہیں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے ۔
ملائکہ اور روح3 اس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں4 ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے5 ۔
جس کی ( بارگاہ کی ) طرف فرشتے اور روح الامین چڑھتے ہیں ( یہ عذاب ) اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے
فرشتے اور روح القدس اس کی طرف ایک ایسے دن میں چڑھ کر جاتے ہیں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے ۔ ( ٣ )
جس کی طرف روح ( جبرائیل ) اور فرشتے ایک دن میں چڑھتے ہیں جس کی مقدار ( تمہارے حساب سے ) پچاس ہزارسال ہے
ملائکہ اور جبریل ( ف٤ ) اس کی بارگاہ کی طرف عروج کرتے ہیں ( ف۵ ) وہ عذاب اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے ( ف٦ )
اس ( کے عرش ) کی طرف فرشتے اور روح الامین عروج کرتے ہیں ایک دن میں ، جس کا اندازہ ( دنیوی حساب سے ) پچاس ہزار برس کا ہے٭