उन की निगाहें झुकी होंगी, ज़िल्लत उन पर छा रही होगी। यह है वह दिन जिस से वह डराए जाते रहे हैं
اُن کی نگاہیں جھکی ہوں گی،ذلت انہیں گھیرے ہوئے ہو گی یہی وہ دن ہے جس کااُن سے وعدہ کیاجاتاتھا۔
ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور ان پر ذلت چھائی ہوگی ۔ یہ ہے وہ دن جس سے وہ ڈرائے جاتے رہے ہیں!
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی ( اور ) ان پر ذلت و رسوائی چھائی ہوگی ۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ وعید کیا جاتا تھا ۔
ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی ، ذلت ان پر چھا رہی ہوگی ۔ وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے ۔ ؏۲
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی ، ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی ، یہی ہے وہ دن جس کا وعدہ کیا جاتا تھا
ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی ، ذلت ان پر چھائی ہوئی ہوگی ۔ یہ وہی دن ہوگا جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے ۔
ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی ، ان پر ذلت چھارہی ہوگی ، یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتاتھا
آنکھیں نیچی کیے ہوئے ان پر ذلت سوار ، یہ ہے ان کا وہ دن ( ف٤۱ ) جس کا ان سے وعدہ تھا ( ف٤۲ )
۔ ( ان کا ) حال یہ ہو گا کہ ان کی آنکھیں ( شرم اور خوف سے ) جھک رہی ہوں گی ، ذِلت ان پر چھا رہی ہوگی ، یہی ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا