हम ने नूह को उस की कौ़म की ओर भेजा कि "अपनी क़ौम के लोगों को सावधान कर दो, इससे पहले कि उन पर कोई दुखद यातना आ जाए।"
یقیناہم نے نوح کواُس کی قوم کی طرف رسول بناکربھیجاکہ اپنی قوم کو خبردار کردواس سے پہلے کہ اُن پردردناک عذاب آجائے۔
ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا کہ اپنی قوم کو ، قبل اس کے کہ اس پر ایک دردناک عذاب آجائے ، ہوشیار کردو ۔
بےشک ہم نے نوح ( ع ) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ اپنی قوم کو ڈراؤ ۔ اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آجائے ۔
ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو اس کی قوم کی طرف بھیجا ﴿اس ہدایت کے ساتھ﴾ کہ اپنی قوم کے لوگوں کو خبردارکر دے قبل اس کے کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے1 ۔
بے شک ہم نے ( حضرت ) نوح ( علیہ السلام ) کو ان کی قوم کی طرف ( یہ حکم دے کر ) بھیجا کہ آپ اپنی قوم کو ڈر سنائیے قبل اس کے کہ ان پر دردناک عذاب آئے
ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس بھیجا کہ اپنی قوم کو خبردار کرو ، قبل اس کے کہ ان پر کوئی دردناک عذاب آکھڑا ہو ۔ ( ١ )
بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجاکہ اپنی قوم کو ( انجام سے ) ڈرائوقبل اس کے کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے
بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئے ( ف۲ )
بے شک ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ آپ اپنی قوم کو ڈرائیں قبل اس کے کہ اُنہیں دردناک عذاب آپہنچے