वे अपनी बड़ी ख़ताओं के कारण पानी में डूबो दिए गए, फिर आग में दाख़िल कर दिए गए, फिर वे अपने और अल्लाह के बीच आड़ बनने वाले सहायक न पा सके
اپنی خطاؤں کی وجہ سے غرق کیے گئے،چنانچہ وہ آگ میں داخل کر دئیے گئے،پھر اللہ تعالیٰ کے سوا انہوں نے اپنا کوئی مددگار نہ پایا۔
وہ اپنے گناہوں کی پاداش ہی میں غرق کیے گئے ( پانی میں ) – پھر داخل کیے گئے آگ میں ۔ پس اللہ کے مقابل میں انہوں نے کسی کو اپنا مددگار نہیں پایا ۔
۔ ( چنانچہ ) وہ اپنی خطاؤں کی وجہ سے غرق کر دئیے گئے پھر آگ میں ڈال دئیے گئے پھر انہوں نے اللہ ( کے عذاب ) سے بچانے والے کوئی مددگار نہ پا ئے ۔
اپنی خطآؤں کی بنا پر ہی وہ غرق کیے گئے اور آگ میں جھونک دیے گئے19 ، پھر انہوں نے اپنے لیے اللہ سے بچانے والا کوئی مددگار نہ پایا20 ۔
ان کی خطاؤں / گناہوں کی وجہ سے ہی وہ ڈبودیے گئے پس آگ میں داخل کردیے گئے پس انہوں نے اپنے حق میں اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا کوئی مددگار نہ پایا
ان لوگوں كے گناہوں كی وجہ ہی سے انہیں غرق كیا گیا ، پھر آگ میں داخل كیا گیا ، اور انہیں اللہ كو چھوڑ كر كوئی حمایتی میسر نہیں آئے ۔
( چنانچہ ) وہ اپنے گناہوں کی پاداش میں غرق کئے گئے اور آگ میں داخل کردئیے گئے پھرانہوں نے اپنے لئے اللہ سے بچا نے والا کوئی مدد گارنہ پایا
اپنی کیسی خطاؤں پر ڈبوئے گئے ( ف٤۲ ) پھر آگ میں داخل کیے گئے ( ف٤۳ ) تو انہوں نے اللہ کے مقابل اپنا کوئی مددگار نہ پایا ( ف٤٤ )
۔ ( بالآخر ) وہ اپنے گناہوں کے سبب غرق کر دئیے گئے ، پھر آگ میں ڈال دئیے گئے ، سو وہ اپنے لئے اﷲ کے مقابل کسی کو مددگار نہ پا سکے