"और यह कि जब हम ने मार्गदर्शन की बात सुनी तो उस पर ईमान ले आए। अब तो कोई अपने रब पर ईमान लाएगा, उसे न तो किसी हक़ के मारे जाने का भय होगा और न किसी ज़ुल्म-ज़्यादती का
اور یقینا ہم نے ہدایت کو سنا ،ہم اس پر ایمان لے آئے پھر جو کوئی اپنے رب پر ایمان لائے گا تو اسے نہ نقصان کا خوف ہو گا اور نہ زیادتی کا۔
اور یہ کہ جب ہم نے ہدایت کی بات سنی ہم اس پر ایمان لائے ، پس جو اپنے رب پر ایمان لائے گا تو اس کو نہ کسی حق تلفی کا اندیشہ ہوگا نہ کسی زیادتی کا ۔
اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت کی بات سنی تو اس پر ایمان لے آئے پس جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے گا تو اسے نہ کسی کمی ( نقصان ) کا خوف ہوگا اور نہ زیادتی کا ۔
اور یہ کہ ” ہم نے جب ہدایت کی تعلیم سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے ۔ اب جو کوئی بھی اپنے رب پر ایمان لے آئے گا اسے کسی حق تلفی یا ظلم کا خوف نہ ہوگا13 ۔ ”
اور بے شک جب ہم نے ہدایت ( کی صدا ) سنی ( تو ) اس پر ایمان لے آئے ، پس نہ اسے جو اپنے رب پر ایمان لے آئے کسی نقصان کا خوف ہوگا اور نہ کسی ظلم کا
اور یہ كہ : جب ہم نے ہدایت كی بات سن لی تو ہم اس پر ایمان لے آئے ۔ چنانچہ جو كوئی اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے تو اس كو نہ كسی گھاٹے كا اندیشہ ہوگا ، اور نہ كسی زیادتی كا ۔
اور یہ کہ جب ہم ( جنوں ) نے ہدایت سُن لی تو ہم ایمان لائے اب جو ا پنے رب پر ایمان لائے اسے نہ حق تلفی کاڈرہوگا اور نہ زبردستی کا
اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت سنی ( ف۲٤ ) اس پر ایمان لائے ، تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف ( ف۲۵ ) اور نہ زیادگی کا ( ف۲٦ )
اور یہ کہ جب ہم نے ( کتابِ ) ہدایت کو سنا تو ہم اس پر ایمان لے آئے ، پھر جو شخص اپنے رب پر ایمان لاتا ہے تو وہ نہ نقصان ہی سے خوف زدہ ہوتا ہے اور نہ ظلم سے