अतः अल्लाह ने उस दिन की बुराई से बचा लिया और उन्हें ताज़गी और ख़ुशी प्रदान की,
چنانچہ اﷲ تعالیٰ نے اُس دن کی مصیبت سے اُنہیں بچایا اور اُنہیں تازگی اور خوشی عطا فرمائی ہے۔
تو اللہ نے ان کو اس دن کی آفت سے بچایا اور ان کو تازگی اور سرور سے نوازا ۔
پس اللہ ان کو اس دن کے شر سے بچائے گا اور انہیں ( چہروں کی ) تر و تازگی اور ( دلوں کا ) سُرور عطا فرمائے گا ۔
پس اللہ تعالی انہیں اس دن کے شر سے بچالے گا اور انہیں تازگی اور سرور بخشے گا15
پس اللہ ( تعالیٰ ) ان ( نیک ) لوگوں کو اس دن کے شر سے بچالیں گے اور انہیں ( چہروں کی ) تازگی اور ( حقیقی ) خوشی عطا فرمائیں گے ۔
اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اللہ ایسے لوگوں کو اس دن کے برے اثرات سے بچا لے گا ، اور ان کو شادابی اور سرور سے نوازے گا ۔
چنانچہ اللہ ایسے لوگوں کو اس دن کے شرسے بچالے گااورانہیں تازگی اور خوشی بخشے گا
تو انہیں اللہ نے اس دن کے شر سے بچالیا اور انہیں تازگی اور شادمانی دی ،
پس اللہ انہیں ( خوفِ اِلٰہی کے سبب سے ) اس دن کی سختی سے بچا لے گا اور انہیں ( چہروں پر ) رونق و تازگی اور ( دلوں میں ) سرور و مسرّت بخشے گا