निस्संदेह ये लोग शीघ्र प्राप्त होने वाली चीज़ (संसार) से प्रेम रखते हैं और एक भारी दिन को अपने परे छोड़ रह हैं
بے شک یہ لوگ جلدی ملنے والی چیزسے محبت رکھتے ہیں اور ایک بھاری دن کواپنے پیچھے چھوڑے دیتے ہیں۔
یہ لوگ صرف دنیائے عاجل سے محبت رکھتے اور اپنے آگے ایک بھاری دن کو نظرانداز کر رہے ہیں ۔
بےشک یہ لوگ دنیائے عاجل سے محبت رکھتے ہیں اور ( آگے آنے والے ) ایک بھاری دن ( قیامت ) کو اپنے پسِ پشت ڈال رکھا ہے ۔
یہ لوگ تو جلدی حاصل ہونے والی چیز ﴿دنیا﴾ سے محبت رکھتے ہیں اور آگے جو بھاری دن آنے والا ہے اسے نظر انداز کر دیتے ہیں31 ۔
بے شک یہ لوگ دنیا سے محبت کرتے ہیں اور انہوں نے ایک بھاری دن کو اپنے پیچھے ڈال رکھا ہے
یہ لوگ تو ( دنیا کی ) فوری چیزوں سے محبت کرتے ہیں اور اپنے آگے جو بھاری دن آنے والا ، اسے نظر انداز کیے ہوئے ہیں ۔
یہ لوگ توبس دنیاسے ہی محبت رکھتے ہیں اورجو بھاری دن آنے والا ہے اسے پس پشت ڈالتے ہیں
بیشک یہ لوگ ( ف٤۵ ) پاؤں تلے کی ( دنیاوی فائدے کو ) عزیز رکھتے ہیں ( ف٤٦ ) اور اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو چھوڑ بیٹھے ہیں ( ف٤۷ )
بے شک یہ ( طالبانِ دنیا ) جلد ملنے والے مفاد کو عزیز رکھتے ہیں اور سخت بھاری دن ( کی یاد ) کو اپنے پسِ پشت چھوڑے ہوئے ہیں