हम ने उन्हें पैदा किया और उन के जोड़-बन्द मज़बूत किेए और हम जब चाहे उन जैसों को पूर्णतः बदल दें
ہم ہی نے اُنہیں پیدا کیاہے اورہم ہی نے اُن کے جوڑبندمضبوط باندھے ہیں اورہم جب چاہیں گے بدل کران جیسے لوگ لے آئیں گے،بدل کرلانا
ہم ہی نے ان کو پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے اور جب ہم چاہیں گے ٹھیک ٹھیک انہی کے مانند بدل دیں گے ۔
بےشک ہم نے ان کو پیدا کیا ہے اور ہم نے ہی ان کے جوڑ بند مضبوط کئے ہیں اور ہم ہی جب چاہیں گے تو ان کی جگہ انہی جیسے لوگ بدل دیں گے ۔
ہم نے ہی ان کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں ، اور ہم جب چاہیں ان کی شکلوں کو بدل کر رکھ دیں32 ۔
ہم ہی نے ان کو پیدا فرمایا اور ان کے جوڑ بند مضبوط فرمائے اور جب ہم چاہیں ان کی جگہ ان جیسے دوسرے لوگ لے آئیں ۔ ( یا ) جب ہم چاہیں ان کی شکلوں کوبدل کر رکھ دیں
ہم نے ہی انہیں پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں ، اور ہم جب چاہیں ان کے بدلے ان جیسے دوسرے پیدا کردیں ۔ ( ٦ )
ہم نے انہیں پیدا کیا اوران کے جوڑ بند مضبوط کئے اور جب ہم چاہیں ایسے ہی لوگ ( ان کی جگہ اور ) لے آئیں
ہم نے انہیں پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے اور ہم جب چاہیں ( ف٤۸ ) ان جیسے اور بدل دیں ( ف٤۹ )
۔ ( وہ نہیں سوچتے کہ ) ہم ہی نے انہیں پیدا فرمایا ہے اور ان کے جوڑ جوڑ کو مضبوط بنایا ہے ، اور ہم جب چاہیں ( انہیں ) انہی جیسے لوگوں سے بدل ڈالیں