Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे नज़र (मन्नत) पूरी करते हैं और उस दिन से डरते हैं जिस की आपदा व्यापक होगी,

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جو اپنی نذرپوری کرتے ہیں اوراس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس کی آفت بہت زیادہ پھیل جانے والی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ اپنی نذریں پوری کرتے اور اس دن سے ڈرتے رہے ہیں جس کا ہول ہمہ گیر ہوگا ۔

By Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی نذریں ( منتیں ) پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی عام ہوگی ۔

By Moudoodi

یہ وہ لوگ ہونگے جو ﴿دنیا میں﴾ نذر پوری کرتے ہیں10 ، اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی ،

By Mufti Naeem

وہ ( نیک بندے ) نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ( رہتے ) ہیں ، جس کا شر بہت پھیلا ہوا ہے

By Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی منتیں پوری کرتے ہیں ، اور اس دن کا خوف دل میں رکھتے ہیں جس کے برے اثرات ہر طرف پھیلے ہوئے ہوں گے ۔

By Noor ul Amin

جواپنی نذریں پوری کرتے ہیں اور اس ( قیامت کے ) دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہرسوُپھیلی ہوگی

By Kanzul Eman

اپنی منتیں پوری کرتے ہیں ( ف۱۵ ) اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی ( ف۱٦ ) پھیلی ہوئی ہے ( ف۱۷ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( یہ بندگانِ خاص وہ ہیں ) جو ( اپنی ) نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی خوب پھیل جانے والی ہے