वह दिन सत्य है। अब जो कोई चाहे अपने रब की ओर रुज करे
یہ دن برحق ہے توجوشخص چاہے اپنے رب کی طرف لوٹنے کی جگہ بنا لے۔
یہ دن شدنی ہے تو جو چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے ۔
یہ دن برحق ہے پس جو چاہے اپنے پروردگار کی طرف اپنا ٹھکانہ بنائے ۔
وہ دن بر حق ہے ، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لے ۔
یہ یقینی دن ہے ، پس جس کو پسند ہو وہ اپنے رب کی طرف ( پہنچنے ) کی راہ اختیار کرلے ۔
وہ دن ہے جو برحق ہے ۔ اب جو چاہے وہ اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانا بنا رکھے ۔
اس دن کا آنابرحق ہے اب جو چاہےاپنے رب کے پاس ( نیک اعمال کرکے جنت میں ) ٹھکانہ بنالے
وہ سچا دن ہے اب جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ بنالے ( ف۳٤ )
یہ روزِ حق ہے ، پس جو شخص چاہے اپنے رب کے حضور ( رحمت و قربت کا ) ٹھکانا بنا لے