Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम ने तुम्हें निकट आ लगी यातना से सावधान कर दिया है। जिस दिन मनुष्य देख लेगा जो कुछ उस के हाथों ने आगे भेजा, और इनकार करने वाला कहेगा, "ऐ काश! कि मैं मिट्टी होता!"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناہم نے تمہیں اُس عذاب سے خبردارکردیا ہے جوقریب ہی ہے،جس دن انسان وہ دیکھ لے گاجواس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا، اورکافرکہے گا: ’’اے کاش میں مٹی ہوتا!‘‘

By Amin Ahsan Islahi

ہم نے تم کو ایک قریب آجانے والے عذاب سے آگاہ کردیا ہے ۔ جس دن آدمی اپنی اس کمائی کو دیکھے گا ، جو اس نے آگے کیلئے کی ہوگی اور کافر کہے گا: کاش! میں مٹی ہوتا!

By Hussain Najfi

بےشک ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا ہے جس دن آدمی وہ ( کمائی ) دیکھے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجی ہوگی اور کافر کہے گا کہ کاش میں مٹی ہوتا ۔

By Moudoodi

ہم نے تم لوگوں کو اس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آلگا ہے26 ۔ جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے ، اور کافر پکار اٹھے گا کہ کاش میں خاک27 ہوتا ۔ ؏۲

By Mufti Naeem

بے شک ہم نے تمہیں قریبی عذاب سے ڈرایا ہے ، جس دن کہ آدمی دیکھ لے جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور کافر کہے گا: اے کاش! میں مٹی ہوگیا ہوتا

By Mufti Taqi Usmani

حقیقت ‌یہ ‌ہے ‌كہ ‌ہم ‌نے ‌تمہیں ‌ایك ‌ایسے ‌عذاب ‌سے ‌خبردار ‌كردیا ‌ہے ‌جو ‌قریب ‌آنے ‌والا ‌ہے ، ‌جس ‌دن ‌ہر ‌شخص ‌وہ ‌اعمال ‌آنكھوں ‌سے ‌دیكھ ‌لے ‌گا ‌جو ‌اس ‌كے ‌ہاتھوں ‌نے ‌آگے ‌بھیج ‌ركھیں ‌ہیں ، ‌اور ‌كافر ‌یہ ‌كہے ‌گا ‌كہ ‌كاش ! ‌میں ‌مٹی ‌ہوجاتا ۔ ‌

By Noor ul Amin

بیشک ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرادیا ہے ، جس دن ہرآدمی اپنے اعمال کو دیکھے گاجواس نے آگے بھیج دیاتھا ، اور کافر کہے گاکاش میں مٹی ہوجاتا

By Kanzul Eman

ہم تمہیں ( ف۳۵ ) ایک عذاب سے ڈراتے ہیں کہ نزدیک آگیا ( ف۳٦ ) جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ( ف۳۷ ) اور کافر کہے گا ہائے میں کسی طرح خاک ہوجاتا ( ف۳۸ )

By Tahir ul Qadri

بلا شبہ ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا ہے ، اس دن ہر آدمی ان ( اعمال ) کو جو اس نے آگے بھیجے ہیں دیکھ لے گا ، اور ( ہر ) کافر کہے گا: اے کاش! میں مٹی ہوتا ( اور اس عذاب سے بچ جاتا )