यही लोग हक़ीक़ी मोमिन हैं, उनके लिए उनके रब के पास दर्जे और मग़्फ़िरत हैं और (उनके लिए) इज़्ज़त की रोज़ी है।
یہی دراصل سچے مومن ہیں ان کے رب کے پاس ان کے درجات اورمغفرت اور عزت کی روزی ہے۔
یہی لوگ سچے مؤمن ہیں ۔ ان کیلئے ان کے رب کے پاس درجے اور مغفرت اور باعزت روزی ہے ۔
بے شک ایسے لوگ حقیقی مؤمن ہیں ۔ ان کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں مرتبے ہیں ۔ اور بخشش ہے اور بہترین روزی ہے ۔
ایسے ہی لوگ حقیقی مومن ہیں ۔ ان کے لیے ان کے رب کے پاس بڑے درجے ہیں ۔ قصوروں سے درگزر ہے 3 اور بہترین رزق ہے ۔
یہی لوگ پکے ایمان والے ہیں ان کے رب کے پاس ان کیلئے بلند مرتبے ہیں اور بخشش ( بھی ) ہے اور باعزت روزی ( بھی ) ہے
یہی لوگ ہیں جو حقیقت میں مومن ہیں ۔ ان کے لیے ان کے رب کے پاس بڑے درجے ہیں ، مغفرت ہے اور باعزت رزق ہے ۔
یہی سچے مومن ہیں ان کے لئے ان کے رب کے ہاں درجات ہیں ، بخشش ہے اور عزت کارز ق ہے
یہی سچے مسلمان ہیں ، ان کے لیے درجے ہیں ان کے رب کے پاس ( ف۷ ) اور بخشش ہے اور عزت کی روزی ( ف۸ )
۔ ( حقیقت میں ) یہی لوگ سچے مومن ہیں ، ان کے لئے ان کے رب کی بارگاہ میں ( بڑے ) درجات ہیں اور مغفرت اور بلند درجہ رزق ہے