Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग ईमान लाए और उन्होंने हिजरत की और अल्लाह की राह में जिहाद किया और जिन लोगों ने पनाह दी और मदद की यही लोग सच्चे मोमिन हैं, उनके लिए बख़्शिश है और बेहतरीन रिज़्क़ है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجو ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اﷲ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کیا، اور جن لوگوں نے جگہ د ی اورمددکی،وہی لوگ سچے مومن ہیں،ان کے لیے بخشش اورباعزت رزق ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ ایمان لائے ، ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے پناہ دی اور مدد کی ، یہی لوگ پکے مؤمن ہیں ۔ ان کیلئے مغفرت اور باعزت روزی ہے ۔

By Hussain Najfi

جو لوگ ایمان لائے ، ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جنہوں نے پناہ دی اور امداد کی یہی لوگ سچے مؤمن ہیں ۔ ان کے لئے بخشش ہے اور عزت کی روزی ۔

By Moudoodi

جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑے اور جدوجہد کی اور جنہوں نے پناہ دی اور مدد کی وہی سچے مومن ہیں ۔ ان کے لیے خطاؤں سے درگزر ہے اور بہترین رزق ہے ۔

By Mufti Naeem

اور جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے ( مہاجرین کو ) پناہ دی اور مدد کی یہی لوگ پورے پورے مؤمن ہیں ان کیلئے مغفرت اور عزت والی روزی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لے آئے ، اور انہوں نے ہجرت کی ، اور اللہ کے راستے میں جہاد کیا ، وہ اور جنہوں نے انہیں آباد کیا اور ان کی مدد کی وہ سب صحیح معنی میں مومن ہیں ۔ ( ٥٤ ) ایسے لوگ مغفرت اور باعزت رزق کے مستحق ہیں ۔

By Noor ul Amin

اورجو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا ، اور جن لوگوں نے انہیں پناہ دی اور ان کی مدد کی ، یہی لوگ حقیقی مومن ہیں ان کے لئے بخشش اور عزت کارزق ہے

By Kanzul Eman

اور وہ جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں لڑے اور جنہوں نے جگہ دی اور مدد کی وہی سچے ایمان والے ہیں ، ان کے لیے بخشش ہے اور عزت کی روزی ( ف۱٤۳ )

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جن لوگوں نے ( راہِ خدا میں گھر بار اور وطن قربان کر دینے والوں کو ) جگہ دی اور ( ان کی ) مدد کی ، وہی لوگ حقیقت میں سچے مسلمان ہیں ، ان ہی کے لئے بخشش اور عزت کی روزی ہے