Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग मुनकिर हैं वे एक-दूसरे के दोस्त हैं अगर तुम ऐसा न करोगे तो ज़मीन में फ़ित्ना फैलेगा और बड़ा फ़साद होगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجن لوگوں نے کفرکیاوہ ایک دوسرے کے دوست ہیں،اگر تم یہ نہ کرو گے توزمین میں بڑافتنہ اوربہت بڑافسادہوگا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے کفر کیا وہ آپس میں ایک دوسرے کے حامی ومددگار ہیں ۔ تو اگر یہ نہ کرو گے تو ملک میں ظلم اور بڑا فساد ہوگا ۔

By Hussain Najfi

اور جو کافر ہیں وہ آپس میں ایک دوسرے کے حامی و مددگار ہیں اگر تم ایسا نہیں کروگے تو زمین میں بڑا فتنہ اور فساد پھیل جائے گا ۔

By Moudoodi

جو لوگ منکرِ حق ہیں وہ ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔ اگر تم یہ نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد برپا ہو گا ۔ 52

By Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا وہ آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہیں ۔ اگر تم ( ان احکامات پر ) عمل نہیں کروگے تو زمین میں بڑا فتنہ اور بڑا فساد ہوگا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا ہے وہ آپس میں ایک دوسرے کے والی وارث ہیں ، اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد برپا ہوگا ۔ ( ٥٣ )

By Noor ul Amin

کافرآپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں ، اگرتم ایسانہ کروگے ( یعنی مسلمانوں سے دوستی اور کافروں سے ترک تعلقات ) توملک میں فتنہ اور بڑا فسادبرپاہوجا ئیگا

By Kanzul Eman

اور کافر آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہیں ( ف۱٤۱ ) ایسا نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد ہوگا ( ف۱٤۲ )

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ کافر ہیں وہ ایک دوسرے کے مددگار ہیں ، ( اے مسلمانو! ) اگر تم ( ایک دوسرے کے ساتھ ) ایسا ( تعاون اور مدد و نصرت ) نہیں کرو گے تو زمین میں ( غلبۂ کفر و باطل کا ) فتنہ اور بڑا فساد بپا ہو جائے گا