जो लोग ईमान लाए और जिन्होंने हिजरत की और अल्लाह की राह में अपने माल व जान से जिहाद किया और वे लोग जिन्होंने पनाह दी और मदद की, वे लोग आपस में एक-दूसरे के दोस्त हैं, और जो लोग ईमान लाए मगर उन्होंने हिजरत नहीं की तो उनसे तुम्हारा दोस्ती का कोई तअल्लुक़ नहीं जब तक कि वे हिजरत करके न आ जाएं, और वे तुमसे दीन के मामले में मदद माँगें तो तुम पर उनकी मदद करना वाजिब है सिवाए उसके कि यह मदद ऐसी क़ौम के ख़िलाफ़ हो जिसके साथ तुम्हारा मुआहिदा है, और जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उसको देख रहा है।
بلاشبہ جولوگ ایمان لائے اورانہوں نے ہجرت کی اوراﷲ تعالیٰ کی راہ میں اپنی جانوں اور مالوں سے جہادکیا،اور وہ لوگ جنہوں نے جگہ دی اورمددکی ،یہ لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں،اورجولوگ ایمان لائے اورانہوں نے ہجرت نہیں کی تمہارے لیے ان کی دوستی میں سے کچھ نہیں یہاں تک کہ وہ ہجرت کریں اور اگروہ دین کے بارے میں تم سے مدد مانگیں تو مدد کرناتم پرلازم ہے،مگرایسی قوم کے خلاف نہیں کہ ان کے اورتمہارے درمیان کوئی معاہدہ ہواورجوبھی تم کرتے ہو اﷲ تعالیٰ اُسے خوب دیکھنے والا ہے۔
وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے جان ومال سے جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے پناہ دی اور مدد کی ، یہی لوگ باہمدگر ایک دوسرے کے ولی ہیں ۔ رہے وہ لوگ جو ایمان تو لائے لیکن انہوں نے ہجرت نہیں کی ، تمہارا ان سے کوئی رشتۂ ولایت نہیں تاآنکہ وہ ہجرت کریں ۔ اور اگر وہ دین کے معاملے میں تم سے طالبِ مدد ہوں تو تم پر مدد واجب ہے الاّآنکہ یہ مدد کسی ایسی قوم کے مقابلے میں ہو ، جن کے ساتھ تمہارا معاہدہ ہو اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اس کو دیکھ رہا ہے ۔
یقینا جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مال و جان سے جہاد کیا اور جنہوں نے مہاجرین کو پناہ دی اور امداد کی یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کے حامی و مددگار ہیں ۔ اور وہ لوگ جو ایمان تو لائے مگر ہجرت نہیں کی تو ان سے تمہارا ولایت کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہاں تک کہ ہجرت کریں ۔ اور اگر وہ کسی دینی معاملہ میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر ( ان کی ) مدد کرنا فرض ہے ۔ سوا اس صورت کے کہ یہ مدد اس قوم کے خلاف مانگیں جس سے تمہارا معاہدۂ امن ہو ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اسے دیکھنے والا ہے ۔
جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنی جانیں لڑائیں اور اپنے مال کھپائے ، اور جن لوگوں نے ہجرت کرنے والوں کو جگہ دی اور ان کی مدد کی ، وہی دراصل ایک دوسرے کے ولی ہیں ۔ رہے وہ لوگ جو ایمان تو لے آئے مگر ہجرت کر کے ﴿دارالاسلام میں﴾ آ نہیں گئے تو ان سے تمہارا ولایت کا کوئی تعلق نہیں ہے جب تک کہ وہ ہجرت کر کے نہ آجائیں ۔ 50 ہاں اگر وہ دین کے معاملہ میں تم سے مدد مانگیں تو ان کی مدد کرنا تم پر فرض ہے ، لیکن کسی ایسی قوم کے خلاف نہیں جس سے تمہارا معاہدہ ہو ۔ 51 جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھتا ہے ۔
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے ( مہاجرین کو ) پناہ دی اور مدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہیں اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت نہیں کی ان کے ساتھ تمہارا میراث کاکوئی تعلق نہیںیہاں تک کہ وہ ہجرت کر لیںاور اگر وہ دین کے سلسلے میں تم سے مدد چاہیں تو تمہارے ذمہ مدد لازم ہے مگر ایسی قوم کے مقابلے میں نہیں جن کے اور تمہارے درمیان کوئی معاہدہ ہو ۔ اور اﷲ ( تعالیٰ ) جو کچھ تم کرتے ہو اسے دیکھنے والے ہیں ۔
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے ہجرت کی ہے اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کے راستے میں جہاد کیا ہے ، وہ اور جنہوں نے ان کو ( مدینہ میں ) آباد کیا اور ان کی مدد کی ، یہ سب لوگ آپس میں ایک دوسرے کے ولی وارث ہیں ۔ اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ، ( مگر ) انہوں نے ہجرت نہیں کی ، جب تک وہ ہجرت نہ کرلیں ( اے مسلمانو ) تمہارا ان سے وراثت کا کوئی رشتہ نہیں ہے ۔ ( ٥١ ) ہاں اگر دین کی وجہ سے وہ تم سے کوئی مدد مانگیں تو تم پر ان کی مدد واجب ہے سوائے اس صورت کے جبکہ وہ مدد کسی ایسی قوم کے خلاف ہو جس کے ساتھ تمہارا کوئی معاہدہ ہے ۔ ( ٥٢ ) اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے اچھی طرح دیکھتا ہے ۔
بلاشبہ جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مال ودولت اور جانوروں کے ذریعہ جہاد کیا ، اور وہ لوگ جنہوں نے ان ( مہاجرین ) کوپناہ دی اور ان کی مدد کی ، یہ سب ایک دوسرے کے یارومددگارہیں اورجو لوگ ایمان تولائے لیکن ہجرت نہیں کی ان سے تمہاری کوئی دوستی نہیں ہونی چاہییے یہاں تک کہ وہ ہجرت کر جائیں اور اگروہ دین کے بارے میں تم سے مدد طلب کریں توتم پر ان کی مدد کرنالازم ہے سوائے کسی ایسی قوم کے خلاف جن کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہو اور جو کچھ تم کرتے ہواللہ اسے دیکھ رہا ہے
بیشک جو ایمان لائے اور اللہ کے لیے ( ف۱۳٦ ) گھر بار چھوڑے اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے لڑے ( ف۱۳۷ ) اور وہ جنہوں نے جگہ دی اور مدد کی ( ف۱۳۸ ) وہ ایک دوسرے کے وارث ہیں ( ف۱۳۹ ) اور وہ جو ایمان لائے ( ف۱٤۰ ) اور ہجرت نہ کی انہیں ان کا ترکہ کچھ نہیں پہنچتا جب تک ہجرت نہ کریں اور اگر وہ دین میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر مدد دینا واجب ہے مگر ایسی قوم پر کہ تم میں ان میں معاہدہ ہے ، اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ،
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ( اللہ کے لئے ) وطن چھوڑ دیئے اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جن لوگوں نے ( مہاجرین کو ) جگہ دی اور ( ان کی ) مدد کی وہی لوگ ایک دوسرے کے حقیقی دوست ہیں ، اور جو لوگ ایمان لائے ( مگر ) انہوں نے ( اللہ کے لئے ) گھر بار نہ چھوڑے تو تمہیں ان کی دوستی سے کوئی سروکار نہیں یہاں تک کہ وہ ہجرت کریں اور اگر وہ دین ( کے معاملات ) میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر ( ان کی ) مدد کرنا واجب ہے مگر اس قوم کے مقابلہ میں ( مدد نہ کرنا ) کہ تمہارے اور ان کے درمیان ( صلح و امن کا ) معاہدہ ہو ، اور اللہ ان کاموں کو جو تم کر رہے ہو خوب دیکھنے والا ہے