Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर ये आपसे बद-अहदी करेंगे तो इससे पहले उन्होंने अल्लाह से बद-अहदी की तो अल्लाह ने (तुमको) उन पर क़ाबू दे दिया, और अल्लाह इल्म वाला, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراگروہ آپ سے خیانت کاارادہ کریں توبے شک پہلے اﷲ تعالیٰ سے بھی انہوں نے خیانت کی تو اُس نے ان پرقابودے دیااوراﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر یہ تم دے بد عہدی کریں گے تو اس سے پہلے انہوں نے خدا سے بد عہدی کی تو خدا نے تم کو ان پر قابو دے دیا اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر انہوں نے آپ کو فریب دینا چاہا ۔ تو وہ اس سے پہلے خدا کو فریب دے چکے ہیں اور ( اس کی پاداش میں ) اللہ نے ( آپ کو ) ان پر قابو دے دیا کیونکہ خدا بڑا علم والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

لیکن اگر وہ تیرے ساتھ خیانت کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس سے پہلے وہ اللہ کے ساتھ خیانت کر چکے ہیں ، چنانچہ اسی کی سزا اللہ نے انہیں دی کہ وہ تیرے قابو میں آگئے ، اللہ سب کچھ جانتا اور حکیم ہے ۔

By Mufti Naeem

اور اگر وہ آپ سے دھوکا کرنا چاہیں تو وہ اس سے پہلے اﷲ ( تعالیٰ ) سے دھوکا کر چکے ہیں پھر اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان پر قابو دے دیا اور اﷲ ( تعالیٰ ) جاننے والے ، حکمت والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر ان لوگوں نے ( اے نبی ) تم سے خیانت کرنے کا ارادہ کیا تو یہ اس سے پہلے اللہ کے ساتھ خیانت کرچکے ہیں ، جس کے نتیجے میں اللہ نے انہیں تمہارے قابو میں دے دیا اور اللہ کا علم بھی کامل ہے حکمت بھی کامل ۔

By Noor ul Amin

اوراگروہ آپ سے خیانت کرناچاہتے ہوں تواس کے قبل وہ ا للہ سے بھی خیا نت کرچکے ہیں ( پھر ) وہ آپ کے قبضہ میں آگئے اور اللہ جاننے والاحکمت والا ہے

By Kanzul Eman

اور اے محبوب اگر وہ ( ف۱۳۳ ) تم سے دغا چاہیں گے ( ف۱۳٤ ) تو اس سے پہلے اللہ ہی کی خیانت کرچکے ہیں جس پر اس نے اتنے تمہارے قابو میں دے دیے ( ف۱۳۵ ) اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور ( اے محبوب! ) اگر وہ آپ سے خیانت کرنا چاہیں تو یقیناً وہ اس سے قبل ( بھی ) اللہ سے خیانت کر چکے ہیں سو ( اسی وجہ سے ) اس نے ان میں سے بعض کو ( آپ کی ) قدرت میں دے دیا ، اور اللہ خوب جاننے والا حکمت والا ہے