Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Views 2
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites
By Moulana Palanpuri

ऐ (प्यारे) नबी! आपके क़ब्ज़े में जो क़ैदी हैं उनसे कह दीजिए कि अगर अल्लाह तुम्हारे दिलों में कोई भलाई पाएगा तो जो कुछ तुमसे लिया गया है उससे बेहतर वह तुम्हें दे देगा और तुमको बख़्श देगा, और अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے نبی!تمہارے ہاتھوں میں جوقیدی ہیں اُن سے کہہ دوکہ اگراللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں کوئی بھلائی معلوم کرے گاتوجو(فدیہ) تم سے لیاگیاہے وہ اس سے بہترتمہیں دے گااورتمہیں بخش دے گااوراﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے

By Amin Ahsan Islahi

اے نبی! تمہارے قبضہ میں جو قیدی ہیں ، ان سے کہہ دو کہ اگر اللہ تمہارے دلوں میں کوئی بھلائی پائے گا تو جو کچھ تم سے لیا گیا ہے ، اس سے بہتر تم کو وہ عطا فرمائے گا اور تم کو بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

اے نبی! ان قیدیوں سے کہو جو آپ کے قبضہ میں ہیں کہ اگر اللہ نے تمہارے دلوں میں کچھ نیکی اور بھلائی پائی تو جو کچھ تم سے لیا گیا ہے اس سے بہتر تمہیں عطا فرمائے گا ۔ اور تمہیں بخش بھی دے گا کیونکہ وہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اے نبی ، تم لوگوں کے قبضہ میں جو قیدی ہیں ان سے کہو کہ اگر اللہ کو معلوم ہوا کہ تمہارے دلوں میں کچھ خیر ہے تو وہ تمہیں اس سے بڑھ چڑھ کر دے گا جو تم سے لیا گیا ہے اور تمہاری خطائیں معاف کرے گا ، اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

By Mufti Naeem

اے نبی ( ﷺ ) جو قیدی آپ کے قبضے میں ہیں ان سے فرمادیجیے کہ اگر اﷲ ( تعالیٰ ) کو تمہارے دلوں میں خوبی ( ایمان ) معلوم ہوگی تو جو کچھ تم سے لیا گیا ہے اس سے بہتر عطا فرمائیں گے اور تمہاری مغفرت فرما دیں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) بخشنے والے ، مہربان ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے نبی ! تم لوگوں کے ہاتھوں میں جو قیدی ہیں ( اور جنہوں نے مسلمان ہونے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ) ان سے کہہ دو کہ : اگر اللہ تمہارے دلوں میں بھلائی دیکھے گا جو مال تم سے ( فدیہ میں ) لیا گیا ہے اس سے بہتر تمہیں دیدے گا ( ٥٠ ) اور تمہاری بخشش کردے گا ، اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

اے نبی!جوقیدی آپ لوگوں کے قبضہ میں ہیں انہیں کہہ دیجئے کہ’’ اگر اللہ نے تمہارے دلوں میں کچھ بھلائی دیکھی توجو ( مال ) تم سے چھن چکا ہے اس سے بہترتمہیں عطاکرے گا اور تمہیں معاف کردے گااوراللہ معاف کرنے والا رحیم ہے

By Kanzul Eman

اے غیب کی خبریں بتانے والے جو قیدی تمہارے ہاتھ میں ہیں ان سے فرماؤ ( ف۱۲۹ ) اگر اللہ نے تمہارے دل میں بھلائی جانی ( ف۱۳۰ ) تو جو تم سے لیا گیا ( ف۱۳۱ ) اس سے بہتر تمہیں عطا فرمائے گا اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ( ف۱۳۲ )

By Tahir ul Qadri

اے نبی! آپ ان سے جو آپ کے ہاتھوں میں قیدی ہیں فرما دیجئے: اگر اللہ نے تمہارے دلوں میں بھلائی جان لی تو تمہیں اس ( مال ) سے بہتر عطا فرمائے گا جو ( فدیہ میں ) تم سے لیا جا چکا ہے اور تمہیں بخش دے گا ، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220