Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब कोई सूरत उतारी जाती है तो ये लोग आपस में एक-दूसरे को देखते हैं कि कोई देखता तो नहीं, फिर चल देते हैं, अल्लाह ने उनके दिलों को फेर दिया इस वजह से कि यह समझ से काम लेने वाले लोग नहीं हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جب کوئی سورت اُتاری جاتی ہے توایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں کہ کیا تمہیں کوئی ایک دیکھ رہاہے ؟پھروہ واپس پلٹ جاتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے ان کے دلوں کوپھیر دیاہے اس لیے کہ یقیناوہ ایسے لوگ ہیں جوسمجھتے نہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جب کوئی سورہ اتاری جاتی ہے تو ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں کہ کوئی دیکھ تو نہیں رہا ہے ، پھر کھسک جاتے ہیں ۔ اللہ نے ان کے دلوں کو پھیر دیا ہے ، بوجہ اس کے کہ یہ سمجھ سے کام لینے والے لوگ نہیں ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور جب کوئی سورہ نازل ہوتی ہے ( جس میں منافقوں کا تذکرہ ہوتا ہے ) تو وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگتے ہیں اور ( آنکھوں کے اشارہ سے ) کہتے ہیں تمہیں کوئی دیکھ تو نہیں رہا؟ ( پھر چپکے سے ) پلٹ جاتے ہیں دراصل اللہ نے ان کے دلوں کو پھیر دیا ہے کیونکہ یہ بالکل ناسمجھ لوگ ہیں ۔

By Moudoodi

جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو یہ لوگ آنکھوں ہی آنکھوں میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں کہ کہیں کوئی تم کو دیکھ تو نہیں رہا ہے ، پھر چپکے سے نکل بھاگتے ہیں ۔ 126 اللہ نے ان کے دل پھیر دیے ہیں کیونکہ یہ ناسمجھ لوگ ہیں ۔ 127

By Mufti Naeem

اور جب کوئی سورۃ نازل ہوتی ہے تو یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگتے ہیں کہ تمہیں کوئی شخص دیکھ تو نہیں رہا پھر چل دیتے ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) نے اس وجہ سے یہ لوگ سمجھتے ہی نہیں ان کے دلوں کو پھیر دیا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جب کبھی کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو یہ ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں ( اور اشاروں میں ایک دوسرے سے کہتے ہیں ) کہ کیا کوئی تمہیں دیکھ تو نہیں رہا؟ پھر وہاں سے اٹھ کر چلے جاتے ہیں ۔ ( ١٠٥ ) اللہ نے ان کا دل پھیر دیا ہے ، کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں کہ سمجھ سے کام نہیں لیتے ۔

By Noor ul Amin

اور جب کوئی سورۃ ناز ل ہوتی ہے توآنکھوں میں ایک دوسرے کی طرف اشارہ کرکے پوچھتے ہیں : کیا تمہیں کوئی دیکھ تونہیں رہا ؟پھروہاں سے واپس چلے جاتے ہیں اللہ نے ان کے دلوں کو پھیردیا ہے کیونکہ یہ لوگ ہی ایسے ہیںجو کچھ نہیں سمجھتے

By Kanzul Eman

اور جب کوئی سورت اترتی ہے ان میں ایک دوسرے کو دیکھنے لگتا ہے ( ف۳۰۲ ) کہ کوئی تمہیں دیکھتا تو نہیں ( ف۳۰۳ ) پھر پلٹ جاتے ہیں ( ف۳۰٤ ) اللہ نے ان کے دل پلٹ دیئے ہیں ( ف۳۰۵ ) کہ وہ ناسمجھ لوگ ہیں ( ف۳۰٦ )

By Tahir ul Qadri

اورجب بھی کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں ، ( اور اشاروں سے پوچھتے ہیں ) کہ کیا تمہیں کوئی دیکھ تو نہیں رہا پھر وہ پلٹ جاتے ہیں ۔ اللہ نے ان کے دلوں کو پلٹ دیا ہے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے