क्या ये लोग देखते नहीं कि वे हर साल एक बार या दो बार आज़माइश में डाले जाते हैं फिर भी न तौबा करते हैं और न सबक़ हासिल करते हैं।
اورکیاوہ دیکھتے نہیں کہ یقیناایک باریادوباروہ ہر سال آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں؟پھربھی وہ نہ توبہ کرتے ہیں اورنہ ہی وہ نصیحت حاصل کرتے ہیں۔
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال ایک بار یا دوبار آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں ، پھر بھی نہ تو توبہ کرتے ، نہ یاد دہانی ہی حاصل کرتے ۔
کیا ( یہ لوگ ) نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال ایک یا دو مرتبہ آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں ۔ پھر بھی یہ نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ نصیحت حاصل کرتے ہیں ۔
کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ ہر سال ایک دو مرتبہ یہ آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں ؟ 125 مگر اس پر بھی نہ توبہ کرتے ہیں نہ کوئی سبق لیتے ہیں ۔
کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ہر سال ایک یا دو مرتبہ کسی نہ کسی مصیبت میں ڈالے جاتے ہیں پھر نہ وہ رجوع کرتے ہیں اور نہ ہی وہ نصیحت حاصل کرتے ہیں ۔
کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ وہ ہر سال ایک دو مرتبہ کسی آزمائش میں مبتلا ہوتے ہیں ، ( ١٠٤ ) پھر بھی نہ وہ توبہ کرتے ہیں ، اور نہ کوئی سبق حاصل کرتے ہیں ؟
کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ انہیں ہرسال ایک باریادوبارکوئی نہ کوئی مصیبت پیش آجاتی ہے پھربھی یہ لوگ نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ نصیحت قبول کرتے ہیں
کیا انہیں ( ف۳۰۰ ) نہیں سوجھتا کہ ہر سال ایک یا دو بار آزمائے جاتے ہیں ( ف۳۰۱ ) پھر نہ تو توبہ کرتے ہیں نہ نصیحت مانتے ہیں ،
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال میں ایک بار یا دو بار مصیبت میں مبتلا کئے جاتے ہیں پھر ( بھی ) وہ توبہ نہیں کرتے اور نہ ہی وہ نصیحت پکڑتے ہیں