और जिन लोगों के दिलों में (निफ़ाक़ की) बीमारी है तो उसने बढ़ा दी उनकी गंदगी पर गंदगी और वे मरने तक काफ़िर ही रहे।
لیکن وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے تواس نے ان کوگندگی میں اورگندگی کے ساتھ زیادہ کردیااوروہ اس حال میں مرے کہ وہ کافرتھے۔
رہے وہ جن کے دلوں میں روگ ہے تو وہ ان کی نجاست پر ایک اور نجاست کا اضافہ کردیتی ہے اور وہ کفر ہی کی حالت میں مرتے ہیں ۔
اور جن لوگوں کے دلوں میں ( نفاق کی ) بیماری ہے تو یہ سورہ ان کی موجودہ نجاست و خباثت میں اور اضافہ کر دیتی ہے اور وہ کفر کی حالت میں مر جاتے ہیں ۔
البتہ جن لوگوں کے دلوں کو ﴿نفاق کا﴾ روگ لگا ہوا تھا اں کی سابق نجاست پر ﴿ہر نئی سورت نے﴾ ایک اور نجاست کا اضافہ کر دیا 124 ہے اور وہ مرتے دم تک کفر ہی میں مبتلا رہے ۔
اور جن لوگوں کے دلوں میں ( نفاق کی ) بیماری ہے تو اس سورۃ نے ان کی گندگی بڑھادی اور وہ اس حال میں مر گئے وہ کافر تھے ۔
رہے وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے تو اس سورت نے ان کی گندگی میں کچھ اور گندگی کا اضافہ کردیا ہے ، ( ١٠٣ ) اور ان کو موت بھی کفر ہی کی حالت میں آتی ہے ۔
رہے وہ لوگ جن کے دلوں میں ( نفاق کی ) بیماری ہے تواس سورۃ نے ان کی ( پہلی ) ناپاکی پر مزیدناپاکی کا اضافہ کردیا اور وہ مرتے دم تک کافر کے کافرہی رہے
اور جن کے دلوں میں آزار ہے ( ف۲۹۸ ) انہیں اور پلیدی پر پلیدی بڑھائی ( ف۲۹۹ ) اور وہ کفر ہی پر مر گئے ،
اور جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے تو اس ( سورت ) نے ان کی خباثتِ ( کفر و نفاق ) پر مزید پلیدی ( اور خباثت ) بڑھا دی اور وہ اس حالت میں مرے کہ کافر ہی تھے