उनमें वे हमेशा रहेंगे, बेशक अल्लाह ही के पास बड़ा अज्र है।
وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں۔یقینااﷲ تعالیٰ ہی کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔
وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گی ۔ بیشک اللہ کے ہاں بہت بڑا اجر ہے ۔
ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے بے شک اللہ ہی کے پاس بہت بڑا اجر ہے ۔
ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یقیناً اللہ کے پاس خدمات کا صلہ دینے کو بہت کچھ ہے ۔
ان کا رب انہیں اپنی طرف سے رحمت کی اور رضامندی کی اور ایسے باغوں کی بشارت دیتے ہیں جن میں ان کیلئے ہمیشہ رہنے والی نعمتیں ہیں یہ لوگ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیںگے بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کے پاس اجر عظیم ہے ۔
وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یقینا اللہ ہی ہے جس کے پاس عظمت والا اجر موجود ہے ۔
وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے بلاشبہ اللہ کے ہاں ( ان کے لئے ) بہت بڑااجرہے
ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے ، بیشک اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے ،
۔ ( وہ ) ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے بیشک اللہ ہی کے پاس بڑا اجر ہے