Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उनका रब उनको ख़ुश-ख़बरी देता है अपनी रहमत और ख़ुशनूदी की और ऐसे बाग़ात की जिनमें उनके लिए हमेशा रहने वाली नेमत होगी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُن کارب اُنہیں اپنی جانب سے رحمت اوررضامندی اورجنتوں کی خوش خبری دیتا ہے جن میں ان کے لیے ہمیشہ رہنے والی نعمتیں ہیں

By Amin Ahsan Islahi

ان کا رب ان کو خوشخبری دیتا ہے اپنی رحمت اور خوشنودی اور ایسے باغوں کی ، جن میں ان کیلئے ابدی نعمت ہے ۔

By Hussain Najfi

ان کا پروردگار انہیں اپنی رحمتِ خاص اور خوشنودی اور ایسے بہشتوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں دائمی نعمت ہوگی ۔

By Moudoodi

ان کا ربّ انہیں اپنی رحمت اور خوشنودی اور ایسی جنتوں کی بشارت دیتا ہے جہاں ان کے لیے پائیدار عیش کے سامان ہیں ۔

By Mufti Naeem

ان کا رب انہیں اپنی طرف سے رحمت کی اور رضامندی کی اور ایسے باغوں کی بشارت دیتے ہیں جن میں ان کیلئے ہمیشہ رہنے والی نعمتیں ہیں یہ لوگ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیںگے بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کے پاس اجر عظیم ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

ان کا پروردگار انہیں اپنی طرف سے رحمت اور خوشنودی کی ، اور ایسے باغات کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کے لیے دائمی نعمتیں ہیں ۔

By Noor ul Amin

ان کارب انہیں اپنی رحمت اور رضامندی کی خوشخبری دیتا ہے اور ان کے لئے ایسے باغات ہیں جن کی نعمتیں دائمی ہیں

By Kanzul Eman

ان کا رب انہیں خوشی سناتا ہے اپنی رحمت اور اپنی رضا کی ( ف٤٦ ) اور ان باغوں کی جن میں انہیں دائمی نعمت ہے

By Tahir ul Qadri

ان کا رب انہیں اپنی جانب سے رحمت کی اور ( اپنی ) رضا کی اور ( ان ) جنتوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کے لئے دائمی نعمتیں ہیں